اے ایم یو کے ریسرچ اسکالر نے جنوبی ایشیائی ماہرین اقتصادیات کانفرنس میں مقالہ پیش کیا
علی گڑھ, 17 مارچ (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اقتصادیات کے ریسرچ اسکالر عبدالمعز نے بنگلہ دیش میں جنوبی ایشیائی نیٹ ورک برائے اقتصادی ماڈلنگ، بنگلہ دیش کے زیر اہتمام منعقدہ آٹھویں جنوبی ایشیائی ماہرین اقتصادیات کانفرنس میں آن لائن طریقہ سے تحق
پروفیسر عبدالمعز


علی گڑھ, 17 مارچ (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اقتصادیات کے ریسرچ اسکالر عبدالمعز نے بنگلہ دیش میں جنوبی ایشیائی نیٹ ورک برائے اقتصادی ماڈلنگ، بنگلہ دیش کے زیر اہتمام منعقدہ آٹھویں جنوبی ایشیائی ماہرین اقتصادیات کانفرنس میں آن لائن طریقہ سے تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ پروفیسر ایس ایم جاوید اختر کے اشتراک سے تحریر کردہ یہ مقالہ”اقتصادی پالیسی کی غیر یقینی صورتحال اور ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ کے درمیان غیر متوازن تعلق:این اے آرڈی ایل نقطہ نظر کے شواہد“ موضوع پر مبنی تھا۔ اس میں اس بات کا تجزیہ کیا گیا کہ اقتصادی پالیسی کی غیر یقینی صورتحال خاص طور پر ساختیاتی تبدیلیوں کے موقع پر ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہے۔ تحقیق میں یہ واضح کیا گیا کہ اچانک پالیسی تبدیلیاں، معاشی عدم استحکام پیدا کرتی ہیں اور یہ کہ پالیسی سازوں کے لیے شفاف اور مسلسل معلومات کی ترسیل ضروری ہے تاکہ غیر یقینی کیفیت کو کم کیا جا سکے اور ہندوستانی معیشت میں استحکام پیدا کیا جا سکے۔

عبدالمعز نے اپنے نگراں پروفیسر ایس ایم جاوید اختر کی رہنمائی اور معاونت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande