علی گڑھ لکھے سنگ میل پر، ہری گڑھ لکھا پوسٹر چسپاں کیا
علی گڑھ لکھے سنگ میل پر، ہری گڑھ لکھا پوسٹر چسپاں کیا علی گڑھ، 18 مارچ (ہ س)۔ علی گڑھ کے نوجوان نے کانپور ہائی وے کے سنگ میل پتھر پرلکھے علی گڑھ کے اوپرہری گڑھ لکھا پوسٹر چسپاں کر ویڈیو وائرل کیا۔ ہولی سے پہلے پوسٹ ہو ایہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہونے
علی گڑھ لکھے سنگ میل پر، ہری گڑھ لکھا پوسٹر چسپاں کیا


علی گڑھ لکھے سنگ میل پر، ہری گڑھ لکھا پوسٹر چسپاں کیا

علی گڑھ، 18 مارچ (ہ س)۔ علی گڑھ کے

نوجوان نے کانپور ہائی وے کے سنگ میل پتھر پرلکھے علی گڑھ کے اوپرہری گڑھ لکھا پوسٹر چسپاں کر ویڈیو وائرل کیا۔ ہولی سے پہلے پوسٹ ہو ایہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہونے لگا ۔ نوجوانوں نے علیگڑھ کو لے کر نازیبا تبصرے بھی کیے تھے جس سے پولیس بھی متحرک ہوگئی۔

پولیس کی سختی کے باعث نوجوان نے ویڈیو انٹرنیٹ میڈیا سے ہٹا کر معافی مانگتے ہوئے نئی ویڈیو اپ لوڈ کر دی۔ اس کے بعد معاملہ ٹھنڈا ہو ا۔

پولیس کے مطابق کانپور ہائی وے۔36؍ کا سنگ میل نمبر14؍ پنیٹھی کے قریب ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوان نے سنگ میل کے پاس کھڑے ہوکر اس پر لکھے ہوئے لفظ علیگڑھ کو لات مارا، اسکے بعد وہ اپنی جیب سے ہری گڑھ لکھا ہوا پوسٹر نکال کر اس پر چسپاں کر،نازیبا تبصرے کرتا ہے ، وہ یہ بھی کہتا ہے کہ جنہوں نے ہری گڑھ کو علی گڑھ کیا ہے، اسے ہم ہٹا کر رہیں گے چھوٹی کوششیں ہی کامیاب ہوتی ہیں۔

ایس پی رورل امرت جین نے بتایا کہ آشو سینی نامی نوجوان نے معافی مانگ کر ویڈیو کو ہٹا دیا ہے، معافی مانگنے کا ویڈیو بھی اپ لوڈ کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande