ہائی کورٹ کا کپل مشرا کے خلاف ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر فوری طور پر روک لگانے سے انکار
نئی دہلی، 18 مارچ (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ نے 2020 کے اسمبلی انتخابات کے دوران ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے معاملے میں دہلی کے وزیر قانون کپل مشرا کے خلاف مجسٹریٹ عدالت کے حکم پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔ اس معاملے میں منگل کو جسٹس رویندر دودیجا ن
Delhi High court


نئی دہلی، 18 مارچ (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ نے 2020 کے اسمبلی انتخابات کے دوران ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے معاملے میں دہلی کے وزیر قانون کپل مشرا کے خلاف مجسٹریٹ عدالت کے حکم پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔ اس معاملے میں منگل کو جسٹس رویندر دودیجا نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت 19 مئی کو کرنے کا حکم دیا۔دراصل بی جے پی لیڈر کپل مشرا نے راو¿س ایونیو کورٹ کے سیشن کورٹ کے حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ 7 مارچ کو سیشن کورٹ نے کپل مشرا کی اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا جس میں مجسٹریٹ کورٹ کے چارج شیٹ کا نوٹس لینے کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔ سارا معاملہ 2020 کے دہلی اسمبلی انتخابات کا ہے۔ 24 جنوری 2020 کو ماڈل ٹاو¿ن اسمبلی کے ریٹرننگ آفیسر نے شمال مغربی دہلی کے ڈی سی پی کو ایک خط لکھا جس میں کپل مشرا کے خلاف ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت کی گئی۔کپل مشرا پر الیکٹرانک میڈیا میں ایسے بیانات دینے کا الزام ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’دہلی میں چھوٹے پاکستان بنائے گئے ہیں‘،’پاکستان شاہین باغ میں داخل ہو گیا ہے‘۔ کپل مشرا پر الزام ہے کہ انہوں نے 22 جنوری 2020 کو اپنے ایکس (سابقہ ٹویٹر) ہینڈل پر ایک پوسٹ کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ 8 فروری کو دہلی کی سڑکوں پر پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہوگا۔ مشرا پر 23 جنوری 2020 کو ٹویٹر پر پوسٹ کرکے دو برادریوں کے درمیان دشمنی بھڑکانے کا الزام ہے کہ ’آپ اور کانگریس نے شاہین باغ جیسا چھوٹا پاکستان بنایا ہے، جواب میں 8 فروری کو ہندوستان کھڑا ہوگا۔ جب بھی غدار ہندوستان میں پاکستان قائم کریں گے، تب محب وطنوں کا ہندوستان کھڑا ہوگا۔‘ ان بیانات پر 23 جنوری 2020 کو کپل مشرا کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ کپل مشرا کی طرف سے دیا گیا جواب تسلی بخش نہیں پایا گیا اور اس کے بعد الیکشن آفیسر نے عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 125 کے تحت ایف آئی آر درج کرائی۔اس معاملے میں دہلی پولیس نے یکم نومبر 2023 کو چارج شیٹ داخل کی تھی۔ اس کے بعد 4 مارچ 2024 کو مزید تفتیش کی گئی۔ اس کے بعد دہلی پولیس نے سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی۔ اس کے بعد مجسٹریٹ کورٹ نے چارج شیٹ کا نوٹس لیا اور کپل مشرا کو نوٹس جاری کیا۔ کپل مشرا نے مجسٹریٹ کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کیا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande