جمعیۃ علما علی گڑھ کے سابق صدر حاجی انور شاہ کا انتقال
علی گڑھ, 17 مارچ (ہ س)مولانا آزاد لائبریری مسلم یونیورسٹی کے سبکدوش اسسٹنٹ لائبریرین ملی رہنما حاجی انورشاہ کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا وہ 84 سال کے تھے،مرحوم کا مخطوطات شناسی کے ماہرین میں شمار ہوتا تھا وہ عرصہ دراز تک مولانا آزاد لائبریری عل
حاجی انور شاہ


علی گڑھ, 17 مارچ (ہ س)مولانا آزاد لائبریری مسلم یونیورسٹی کے سبکدوش اسسٹنٹ لائبریرین ملی رہنما حاجی انورشاہ کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا وہ 84 سال کے تھے،مرحوم کا مخطوطات شناسی کے ماہرین میں شمار ہوتا تھا وہ عرصہ دراز تک مولانا آزاد لائبریری علی گڑھ اور خدا بخش لائبریری پٹنہ کے شعبہ مخطوطات سے وابستہ رہے اور علمی خدمات انجام دیں، ساتھ ہی علی گڑھ کی شاہی جامع مسجد کمیٹی کے صدر سمیت جمعیۃ علماء علی گڑھ،انجمن ترقی اردو،دینی تعلیمی کونسل کے علاوہ متعدد دینی تعلیمی اور سماجی تنظیموں سے وابستہ رہ کر ملی خدمات انجام دیں۔آپ مجاہد آزادی مولانا قابل شاہ مرحوم کے بڑے بیٹے تھے،اس نسبت سے وہ ہمیشہ قومی یکجہتی،ملی اتحاد،سیکولرزم کے علمبردار رہے اور اسکی ترویج واشاعت میں آخر دم تک منہمک رہے۔آج سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں شاہ جمال قبرستان میں احاطہ شاہ بابو صاحب میں تدفین عمل میں آئی،نماز جنازہ شاہی جامع مسجد کے امام مولانا مفتی محمود الحسن قاسمی نے ادا کرائی،اس موقع پر سیاسی،سماجی اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران کے علاوہ بڑی تعداد میں یونیورسٹی اور شہر کے معززین نے شرکت کی اور دعاءِ مغفرت کی۔پسماندگان میں دوبیٹے اظہر شاہ،انظر شاہ اور بیٹی اسماء چھوڑی ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande