جموں, 17 مارچ (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں پیر کے روز دو مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے تلاشی مہم شروع کی۔حکام کے مطابق، ایک سابق فوجی نے سندر بنی سیکٹر کے گاندہ گاؤں کے قریب جنگل میں چارہ اکٹھا کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو دیکھا، جو سیاہ لباس میں ملبوس تھے اور پہاڑی کی جانب بڑھ رہے تھے۔
اطلاع ملتے ہی جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کیا، جس میں بعد میں فوجی اہلکار بھی شامل ہو گئے۔حکام کے مطابق، آخری اطلاعات تک جنگل میں آپریشن جاری تھا، تاہم مشتبہ افراد کا کوئی سراغ نہیں ملا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر