ایم ایس ایم ای معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں : ایل جی
جموں, 18 مارچ (ہ س)جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے انڈین چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ایم ایس ایم ای کانکلیو سے خطاب کیا۔ انہوں نے کاروباری شخصیات، بینکاروں، سرمایہ کاروں اور صنعت کے ماہرین کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایم ایس ایم ای سیکٹر میں م
LG


جموں, 18 مارچ (ہ س)جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے انڈین چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ایم ایس ایم ای کانکلیو سے خطاب کیا۔ انہوں نے کاروباری شخصیات، بینکاروں، سرمایہ کاروں اور صنعت کے ماہرین کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایم ایس ایم ای سیکٹر میں مواقع تلاش کرنے اور اس کی ترقی کو فروغ دینے پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ایم ایس ایم ایز معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جو روزگار، کاروبار اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2020-21 میں ایم ایس ایم ای برآمدات 3.95 لاکھ کروڑ روپے تھیں، جو 2024-25 میں بڑھ کر 12.39 لاکھ کروڑ روپے ہو گئیں۔انہوں نے جموں و کشمیر میں صنعتی ترقی کے لیے حکومت کی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری ماحول کو بہتر بنانے، ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن، مالی معاونت اور نئے صنعتی منصوبوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ایم ایس ایم ایز کو جدید ٹیکنالوجی اپنانے، برانڈنگ اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر زور دیا اور کہا کہ اس شعبے کی ترقی سے جموں و کشمیر کو ایک اقتصادی مرکز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔اس موقع پر کمشنر سکریٹری وکرم جیت سنگھ، چیئرمین آئی آئی سی جموں چیپٹر راہل سہائے، ریجنل ڈائریکٹر دیبملیا بنرجی، ڈائریکٹر انڈسٹریز و کامرس ڈاکٹر ارون کمار منہاس سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande