علی گڑھ, 19 مارچ (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی علی سوسائٹی 21 رمضان المبارک بمطابق 22 مارچ کو حضرت امام علی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے شام 7:30 بجے سالانہ مجلسِ شہادت منعقد کرے گی۔ اس موقع پر مولانا سید جعفر رضوی اس مجلس سے خطاب کریں گے۔ علی سوسائٹی کے صدر پروفیسر مظہر عباس نے بتایا کہ حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت اور شہادت کی مناسبت سے علی سوسائٹی کی جانب سے ہرسال خصوصی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔
انھوں نے تمام طلبہ، اساتذہ، اور اے ایم یو برادری کے لوگوں کو اس مجلس میں شرکت کی دعوت دی۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ