کنزرویٹیو ڈنٹسٹری اینڈ اِنڈوڈونٹکس میں مختصر مدتی تربیتی پروگرام کے لئے درخواستیں طلب
علی گڑھ, 19 مارچ (ہ س) ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کنزرویٹیو ڈنٹسٹری اینڈ اِنڈوڈونٹکس شعبہ نے تین ماہ کے مشاہدے پر مبنی تربیتی پروگرام ”آبزرورشپ / کلینیکل ٹریننگ پروگرام اِن کنزرویٹیو ڈنٹسٹری اینڈ انڈوڈونٹکس“ میں داخلے کے لیے
کنزرویٹیو ڈنٹسٹری اینڈ اِنڈوڈونٹکس میں مختصر مدتی تربیتی پروگرام کے لئے درخواستیں طلب


علی گڑھ, 19 مارچ (ہ س) ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کنزرویٹیو ڈنٹسٹری اینڈ اِنڈوڈونٹکس شعبہ نے تین ماہ کے مشاہدے پر مبنی تربیتی پروگرام ”آبزرورشپ / کلینیکل ٹریننگ پروگرام اِن کنزرویٹیو ڈنٹسٹری اینڈ انڈوڈونٹکس“ میں داخلے کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔

صدر شعبہ پروفیسر آر کے تیواری نے بتایا کہ ڈینٹل کونسل آف انڈیا سے تسلیم شدہ کسی بھی ادارے سے بی ڈی ایس پاس امیدوارجنھوں نے درخواست جمع کرنے کے دو سال کے اندر اپنی انٹرن شپ مکمل کر لی ہو، وہ اس تربیتی پروگرام کے لئے اہل ہیں۔

داخلہ ’پہلے آؤ پہلے پاؤ‘کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ پروگرام کی ٹریننگ فیس 75000 روپے ہے۔

ویب لنکwww.amu.ac.in/department/conservative-dentistry-endodontics/notice-and-circular سے ڈاؤن لوڈ کرکے باضابطہ طور پر بھرے ہوئے درخواست فارم کو ای میل آئی ڈی: chairperson.cd@amu.ac.in پر 8 اپریل 2025تک بھیجا جا سکتا ہے۔ درخواست کے ساتھ مطلوبہ دستاویزات بھی پی ڈی ایف فائل کی شکل میں منسلک کریں۔

تربیتی پروگرام یکم مئی 2025 سے شروع ہوگا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande