جموں, 18 مارچ (ہ س)ڈوڈہ میں شراب کے نشے میں عوامی جگہ پر ہنگامہ کرنے والے ایک شخص کو اسپیشل مجسٹریٹ نے بی این ایس کے تحت کمیونٹی سروس کی سزا سنائی۔پولیس کے مطابق، یہ ضلع ڈوڈہ کا اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے، جہاں ملزم کو نشے کی حالت میں ڈوڈہ مارکیٹ میں عوامی خلل پیدا کرتے ہوئے پایا گیا۔ پولیس نے اسے گرفتار کرکے پیر کے روز چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے اسے ایک ہفتے تک روزانہ تین گھنٹے قریبی اسپتال میں کمیونٹی سروس انجام دینے کا حکم دیا۔جس کی شناخت پنکیش منہاس ولد دیوان چند ساکنہ ہمبل ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ بی این ایس کی دفعہ 355 کے تحت اس قسم کے جرائم کے لیے اصلاحی اقدامات کو ترجیح دی گئی ہے، تاکہ معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث افراد کی اصلاح اور سماجی بہتری کو فروغ دیا جا سکے۔ڈوڈہ پولیس نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی عوامی بے چینی یا خلل ناقابل برداشت ہوگا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر