سرکاری اسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث نو مولود بچہ جھلسا
سہارنپور، 18 مارچ (ہ س)۔ سہارنپور سے ایک دل دہلا دینے والی خبر آرہی ہے جہاں ضلع خواتین اسپتال کے ایس این سی یو وارڈ میں وارمر مشین میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک نوزائیدہ بچے کی ٹانگ بری طرح جھلس گئی۔ دراصل گاوں چھپریڈی کی سنگیتا نے اتوار کو نجی اسپتا
سرکاری اسپتال میں وارم مشین میں شارٹ سرکٹ کے باعث نومولود بچہ جھلسا


سہارنپور، 18 مارچ (ہ س)۔ سہارنپور سے ایک دل دہلا دینے والی خبر آرہی ہے جہاں ضلع خواتین اسپتال کے ایس این سی یو وارڈ میں وارمر مشین میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک نوزائیدہ بچے کی ٹانگ بری طرح جھلس گئی۔

دراصل گاوں چھپریڈی کی سنگیتا نے اتوار کو نجی اسپتال میں ایک بچے کو جنم دیا۔ پیدائش کے بعد جب بچہ نہیں رویا تو چائلڈ اسپیشلسٹ نے بچے کو ایس این سی یو وارڈ میں داخل کرنے کو کہا۔ جس کے بعد بچے کو اتوار کو ہی ضلع خواتین اسپتال کے ایس این سی یو وارڈ میں داخل کرایا گیا۔ لیکن پیر کو وارم مشین میں اچانک شارٹ سرکٹ ہوا اور وہاں سے دھواں اٹھنے لگا۔ اس واقعے میں نومولود بچے کی ٹانگ بری طرح جھلس گئی۔ بچے کے گھر والوں اور آشا کو فوراً اطلاع دی گئی تو گھر والے اور آشا اسپتال پہنچے اور سرکاری ڈاکٹروں اور ملازمین پر لاپرواہی کا الزام لگایا۔ بچے کی حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے اسے چندی گڑھ پی جی آئی ریفر کر دیا، جہاں نومولود کا علاج جاری ہے اور بچے کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande