سجاد لون نے کولگام واقعے کی سخت الفاظ میں مزمت کی
جموں، 17 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر اور ایم ایل اے ہندواڑہ سجاد لون نے کولگام میں پیش آئے واقعے کی سخت مذمت کی ہے، جہاں ایک پولیس افسر کو دو جاں بحق نوجوانوں کی خواتین رشتہ داروں کو ٹھوکر مارتے ہوئے دیکھا گیا۔اُنہوں نے ایک بیان می
Sajad Lone


جموں، 17 مارچ (ہ س)۔

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر اور ایم ایل اے ہندواڑہ سجاد لون نے کولگام میں پیش آئے واقعے کی سخت مذمت کی ہے، جہاں ایک پولیس افسر کو دو جاں بحق نوجوانوں کی خواتین رشتہ داروں کو ٹھوکر مارتے ہوئے دیکھا گیا۔اُنہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کولگام میں دو نوجوانوں کی خواتین رشتہ داروں کو ایک پولیس افسر کی جانب سے ٹھوکر مارنے کے مناظر انتہائی قابل مذمت ہیں۔

سجاد لون نے مزید کہا کہ یہ واقعہ اس ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے جو عوام کے محافظوں کے اندر پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کوئی انوکھا معاملہ نہیں بلکہ یہ روزمرہ کا معمول بن چکا ہے، بس اکثر اوقات یہ کیمرے میں قید نہیں ہو پاتے ہیں۔سجاد لون نے جاں بحق نوجوانوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے دل کی گہرائیوں سے لواحقین کے ساتھ تعزیت ہے، اور میں امید کرتا ہوں کہ تیسرے نوجوان کی خبر جلد ملے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande