نئی دہلی، 17 مارچ (ہ س)۔
مشرقی دہلی ضلع کے اسپیشل اسٹاف اور اینٹی نارکوٹکس اسکواڈ کی مشترکہ ٹیم نے دہلی-این سی آر میں رہنے والے سات غیر قانونی بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی شناخت دلاور خان، بیوٹی بیگم، رفیق، توحید، محمد اظہر، ذاکر ملک اور ایک نابالغ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے ان سبھی کو غازی آباد (یوپی) کے لکشمی نگر، لاجپت نگر، کرشنا نگر، سیما پوری (دہلی) اور شالیمار گارڈن میں چھاپے مار کر پکڑ لیا۔ پولیس نے فی الحال فارن ریجنل رجسٹریشن آفس (ایف آر آر او) دہلی کی مدد سے سبھی کو ڈی پورٹ کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران دلاور خان نے پہلے جھوٹا دعویٰ کیا کہ وہ مغربی بنگال کا رہائشی ہے۔ تاہم مسلسل پوچھ گچھ اور تصدیق کے بعد اس کی اصل شناخت گاو¿ں موریل گنج بنگلہ دیش کے طور پر سامنے آئی۔ پولیس نے ملزم کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر چھ دیگر افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ضلع مشرقی کی مشترکہ ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ان تمام افراد کو گرفتار کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan