بھارت کے بارہا خیرسگالی کے مظاہرے اور امن کی کوششوں کے بعد پاکستان باز نہیں آیا۔سنیل شرما
جموں, 17 مارچ (ہ س)جموں و کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے پیر کو پاکستان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت کے بارہا خیرسگالی کے مظاہرے اور امن کی کوششوں کے باوجود پاکستان اپنی سازشی روش اور دہشت گردی کی پشت پناہی سے باز نہیں
Sunil sharma


جموں, 17 مارچ (ہ س)جموں و کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے پیر کو پاکستان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت کے بارہا خیرسگالی کے مظاہرے اور امن کی کوششوں کے باوجود پاکستان اپنی سازشی روش اور دہشت گردی کی پشت پناہی سے باز نہیں آ رہا۔میڈیا سے گفتگو میں شرما نے وزیر اعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے خواہاں رہے ہیں۔ انہوں نے 2014 میں اپنی حلف برداری کے موقع پر اس وقت کے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو مدعو کرنے کے فیصلے کو ایک تاریخی سفارتی قدم قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی پالیسی بالکل واضح ہے ،بھارت کسی ملک سے دشمنی نہیں چاہتا، تعلقات خراب کرنے کے حق میں نہیں۔ نواز شریف کو مدعو کرنا درحقیقت دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ بھارت جنگ نہیں، بلکہ امن کا داعی ہے۔تاہم، شرما نے الزام عائد کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کی امن پسندی کو کمزوری سمجھا اور پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی اپنی روش ترک نہیں کی۔پاکستان اپنی مکاری کے لیے دنیا بھر میں بدنام ہے۔ چاہے پٹھانکوٹ ہو، اوڑی ہو یا دیگر حملے، پاکستان نے اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کی آماجگاہ بننے دیا۔ مگر وزیر اعظم مودی نے بھی واضح پیغام دیا سرجیکل اسٹرائیک ہو یا ایئر اسٹرائیک، یا پھر جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی، بھارت نے ہر سازش کا بھرپور جواب دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں مقامی دہشت گردوں کی بھرتی تقریباً ختم ہوچکی ہے، جبکہ غیر ملکی دہشت گردوں کو بھی بے اثر کیا جا رہا ہے۔مقامی سطح پر دہشت گردوں کی بھرتی ختم ہونے کے قریب ہے، اور جو غیر ملکی درانداز ہیں، انہیں بھی ایک ایک کرکے انجام تک پہنچایا جا رہا ہے۔ یہ سب وزیر اعظم مودی کی مضبوط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ خود وزیر اعظم نے کل ہی واضح کر دیا کہ بھارت جنگ کا خواہاں نہیں، مگر دہشت گردی کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔شرما کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پاکستانی فوج اور بلوچستان کی صوبائی قیادت نے بھارت پر دہشت گردی کی حمایت کے الزامات عائد کیے ہیں، تاہم، وہ ان دعووں کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے۔ شرما نے ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں پاکستان کی ہمیشہ کی ڈرامہ بازی قرار دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande