ممبئی میں گرمی کی شدت میں کمی، آئی ایم ڈی نے خوشگوار موسم کی پیش گوئی کی
ممبئی، 17 مارچ (ہ س)ممبئی میں پچھلے ہفتے جاری شدید گرمی کے بعد درجہ حرارت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے، جس سے شہریوں کو کچھ راحت ملی ہے۔ اتوار کے روز شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہو
Mumbai temperature drops, IMD predicts pleasant weather


ممبئی، 17 مارچ (ہ س)ممبئی میں پچھلے ہفتے جاری شدید گرمی کے بعد درجہ

حرارت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے، جس سے شہریوں کو کچھ راحت ملی ہے۔ اتوار کے

روز شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ

ہواؤں کی موجودگی نے نمی میں کمی لا کر موسم کو کچھ حد تک خوشگوار بنا دیا۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی پیش گوئی

کے مطابق، ممبئی شہر اور مضافاتی علاقوں میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے

زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سیلسیس رہنے کا

امکان ہے۔ دوپہر اور شام کے وقت آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

آئی ایم ڈی ممبئی کے ڈائریکٹر سنیل کامبلے نے بتایا

کہ رواں ہفتے موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔ مغربی ہواؤں کی ابتدائی ترتیب کے باعث

دوپہر کے وقت درجہ حرارت میں زیادہ اضافہ نہیں ہو رہا۔ ان کے مطابق، اگلے چند دنوں

تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری

سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

سانٹا کروز آبزرویٹری کی ہفتہ وار موسمی رپورٹ (16

تا 22 مارچ) کے مطابق، ممبئی میں کم از کم درجہ حرارت 20 سے 23 ڈگری سیلسیس جبکہ

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سیلسیس کے درمیان متوقع ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ڈی نے 9 سے 11 مارچ کے دوران

ممبئی میں ہیٹ ویو کا اعلان کیا تھا، کیونکہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس سے تجاوز

کر گیا تھا اور معمول سے 4.5 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے ہیٹ ویو

کے دوران ممبئی میں درجہ حرارت 39 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا تھا، جو کہ مارچ کے

مہینے میں ریکارڈ کیے گئے بلند ترین درجہ حرارت میں سے ایک تھا۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande