ممبئی میں شدید گرمی سے ہری مرچ کی قیمتوں میں زبردست اضافہ
ممبئی، 17 مارچ (ہ س)۔ ممبئی میں شدید گرمی کے باعث ہری مرچ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی وجہ سے ہول سیل مارکیٹ، خاص طور پر نوی ممبئی میں اس کی قیمت تین گنا بڑھ گئی ہے۔ قیمتوں میں یہ اضافہ ہری مرچ کی کم
Green chili prices soar in Mumbai due to heatwave


ممبئی، 17 مارچ (ہ س)۔

ممبئی میں شدید گرمی کے باعث ہری مرچ کی قیمتوں

میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی وجہ سے ہول سیل مارکیٹ، خاص طور پر نوی

ممبئی میں اس کی قیمت تین گنا بڑھ گئی ہے۔ قیمتوں میں یہ اضافہ ہری مرچ کی کم

دستیابی کے سبب ہوا ہے، جو گرمی کی شدت کے باعث متاثر ہوئی ہے۔ ہول سیل اور ریٹیل دونوں بازاروں میں ہری مرچ کی

قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ پہلے ہری مرچ کی قیمت 40 سے 50 روپے فی

کلو تھی، لیکن اب اس کی قیمت معیار کے مطابق 125 سے 160 روپے فی کلو گرام تک پہنچ

گئی ہے۔ ممبئی میں ہری مرچ کی آمد میں نمایاں کمی کے سبب اس کی قیمت میں یہ اضافہ

ہو رہا ہے۔

نوی ممبئی کی ہول سیل مارکیٹ میں سبزیوں کی خرید و

فروخت کرنے والے ایک تھوک فروش نے کہا، ہم ناگپور، گجرات، پالگھر، کرناٹک اور

دیگر خطوں سے مرچ کا ذخیرہ حاصل کر رہے ہیں، لیکن پیداوار میں کمی کی وجہ سے مرچوں

کی آمد تقریباً 40 فیصد تک کم ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرمی کی شدت

کی وجہ سے مرچیں خراب ہو رہی ہیں، خشک ہو کر سرخ ہو رہی ہیں اور ان کا معیار بھی

متاثر ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ہری مرچ

کی قیمتوں میں فوری کمی کا امکان نہیں ہے، بلکہ مستقبل میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

نوی ممبئی کی تھوک مارکیٹ کو زرعی پیداوار مارکیٹ

کمیٹی (اے پی ایم سی) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جہاں بڑی مقدار میں سبزیوں،

پھلوں، مسالوں اور اناج کی خرید و فروخت کی جاتی ہے۔ ممبئی کے کئی خوردہ فروش اپنی

دکانوں کے لیے ہول سیل نرخوں پر خریداری کے لیے اسی مارکیٹ پر انحصار کرتے ہیں۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande