بہار کے کئی اضلاع میں بارش، ان اضلاع کے لیے ایلو الرٹ، رہیں محتاطپٹنہ، 17 مارچ (ہ س)۔ ہولی کے بعد بہار میں موسم میں تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں غیر متوقع اضافہ درج کیا گیا۔ حالانکہ اب راحت کے آثار نظر آ رہے ہیں۔ اتوار کے روزریاست کے مختلف اضلاع میں ہلکی بوندا باندی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 21 اور 22 مارچ کو جنوبی بہار کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔بہار میں گزشتہ چار پانچ دنوں میں درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ کئی اضلاع میں درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ پٹنہ کے موسمیاتی مرکز کے مطابق درجہ حرارت معمول سے تین سے چار ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ اب راحت کے آثار نظر آرہے ہیں اور پیر کے روز درجہ حرارت میں معمولی کمی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پیر کی صبح جنوبی بہار کے کئی اضلاع میں بارش اور ابر آلود موسم کی وارننگ دی ہے۔ آئندہ تین سے چار دنوں میں درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سیلسیس تک کمی کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ اتوار کے روزراجدھانی پٹنہ کے علاوہ لکھی سرائے، جموئی، بانکا، بھوجپور، ارول، گیا، نالندہ، نوادہ، شیخ پورہ، بھاگلپور اور مونگیر میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیس کی کمی واقع ہوئی۔پیر کے روز محکمہ موسمیات نے کچھ اضلاع میں بارش کے حوالے سے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔ ان میں نوادہ، شیخ پورہ، لکھی سرائے، جموئی، اورنگ آباد، ارول، جہان آباد، گیا، نالندہ، بھاگلپور، مونگیر، کھگڑیا اور بیگوسرائے شامل ہیں۔ ان اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔موسمیاتی مرکز پٹنہ کے مطابق شمالی پاکستان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سائکلونک سرکولیشن جیسی مغربی ڈسٹربنس موجود ہے۔ یہ سطح سمندر سے 3.8 کلومیٹر سے 5.5 کلومیٹر کی بلندی پر سرگرم ہے۔ یہ 19 مارچ کو مغربی ہمالیائی علاقے کو متاثر کرے گا۔ جس کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوگی اور بہار میں درجہ حرارت میں بھی کمی آئے گی۔اتوار کو ریاست میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سیلسیس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ بہار کے بانکا ضلع میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ راجدھانی پٹنہ میں درجہ حرارت 4.2 ڈگری گر کر 32.2 ڈگری سیلسیس پر پہنچ گیا۔ سہرسہ کے اگوان پور میں سب سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بہار کے موسم میں تبدیلی آنا شروع ہو گئی ہے اور آئندہ چند دنوں تک درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan