اننت ناگ میں گاڑی کی زد میں آکر بزرگ شخص کی موت
اننت ناگ میں گاڑی کی زد میں آکر بزرگ شخص کی موت سرینگر، 17 مارچ (ہ س)۔ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ایک معمر شخص کی جان چلی گئی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ کھنہ بل اننت ناگ میں نامعلوم گاڑی نے ایک شخص کو ٹکر مار دی جسے اس
اننت ناگ میں گاڑی کی زد میں آکر بزرگ شخص کی موت


اننت ناگ میں گاڑی کی زد میں آکر بزرگ شخص کی موت

سرینگر، 17 مارچ (ہ س)۔ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ایک معمر شخص کی جان چلی گئی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ کھنہ بل اننت ناگ میں نامعلوم گاڑی نے ایک شخص کو ٹکر مار دی جسے اس واقعہ میں شدید چوٹیں آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس شخص کی شناخت بشیر احمد خان ولد عبدل احد خان ساکن نند پورہ اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے جسے ابتدائی علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ گاڑی موقع سے فرار ہوگئی، تاہم اننت ناگ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mir Aftab


 rajesh pande