جموں, 17 مارچ (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں ایک 71 سالہ شخص نے مبینہ طور پر 12 بور بندوق سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔حکام کے مطابق، عبدالکریم ساکنہ ٹانڈہ ضلع ریاسی پیر کے روز قریبی جنگل گیا، جہاں بعد میں دیہاتیوں نے اسے مردہ حالت میں پایا۔ اس کے جسم پر گولی کا نشان تھا اور اس کے قریب ایک 12 بور بندوق بھی برآمد ہوئی۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ عبدالکریم نے خود کو گولی مار کر اپنی جان لے لی، تاہم اس انتہائی قدم کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر