پٹنہ، 12 مارچ (ہ س)۔ شہر پٹنہ کی عظیم تاریخی شیرشاہی جامع مسجد کمہرار میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان کے موقع پر بعد نماز ظہر دینی مجلس کا انعقاد ہو رہا ہے، جس میں کثیر تعداد میں لوگ شریک ہورہیں۔ اس موقع پر میں شیر شاہی جامع مسجد کےامام و خطیب مفتی غلام اختر رضا نوری نے خصوصیت کے ساتھ قران و حدیث کی روشنی میں ایمان و کفر کو بیان فرمایا اور اپنے خطاب میں سورہ اخلاص کی تفسیر بیان کی کہ اللہ عزوجل کے بارے میں کیا عقیدہ ہمیں رکھنا چاہیے جیسا کہ رب نے خود فرمایا کہ تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے بے نیاز ہے نہ اس کی کوئی اولاد نہ وہ کسی سے پیدا ہوا اور نہ اس کے برابر کا کوئی مزید انہوں نے کہاکہ اللّٰہ تعالیٰ اولاد سے پاک ہے کیونکہ اولاد باپ کی جنس سے ہوتی ہے اور اللّٰہ تعالیٰ اس سے پاک ہے یونہی وہ خود کسی سے پیدا نہیں ہوا کیونکہ وہ قدیم ہے یعنی ہمیشہ سے ہے اور پیدا ہونا اس چیز کی صفت ہے جو پہلے نہ ہو اور پھر وجود میں آئے۔ اس میں مشرکین اور یہودو نصاریٰ سب کی تردید ہے۔ مشرکین فرشتوں کو اللّٰہ تعالیٰ کی لڑکیاں کہتے تھے، یہودی حضرت عزیر عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو جبکہ عیسائی حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو خدا کا بیٹا مانتے تھے۔ اس کے بعد حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم بنی الاسلام علی خمس کو ذکر فرمایا کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے یہ گواہی دینا کہ اللہ تعالی کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں اور نماز قائم کرنا زکوۃ ادا کرنا حج بیت اللہ کرنا رمضان کے روزے رکھنا لیکن اج انہوں نے ایمان پہ گفتگو فرمائی اور سورہ اخلاص اور حدیث نبوی بنی الاسلام علی خمس کی مکمل تفسیر کے بعد کفر اور شرک کی تعریف تفصیل سے بیان کی کہ ضروریات دین میں سے کسی ایک کا بھی انکار کرنا کفر ہے مثلا تمام انبیاء رسول فرشتے اور تمام اسمانی کتاب پر ایمان لانا مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونا اچھی بری تقدیر، عذاب قبر وغیرہ پر ایمان رکھنا اور شرک کے بارے میں بیان کیا کہ اللہ کی ذات و صفات میں کسی کو شریک ٹھرانا شرک ہے ذات سے مراد ایک اللہ کے علاوہ کسی اور کو خدا ماننا اور صفات سے مراد مردہ کو زندہ کرنا، روزی دینا، بیمار کو شفا دینا یہ اللہ کی صفت ہے مزید انہوں نے کہا کہ اللہ کی عطا سے اس کے پیغمبر بھی یہ کام انجام دیتے ہیں مثلا سورہ توبہ کی ایت نمبر 74 میں ہے کہ ان کو اللہ اور رسول اللہ نے غنی کر دیا اپنے فضل سے سورہ ال عمران ایت نمبر 49 میں ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ میں اچھا کرتا ہوں مادرزاد اندھے اور سفید داغ والوں کو اور مردے کو جلا دیتا ہوں اللہ کے حکم سے دونوں کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیغمبر کا مریضوں کو شفا دینا غنی کرنا اللہ کی دی ہوئی طاقت سے ہے اور اگر یہ انبیاء اور رسول کی ذاتی طاقت مانی جائے تو یہ شرک ہے لہذا اپ حضرات اپنے ایمان کی حفاظت کریں اور اسلام کی بنیادی باتوں پرغورفکر کریں،مجلس میں شریک مولانا شہباز رضا ڈاکٹر عادل رشید ڈاکٹر شبیر ،محمد فیاض محمد شاہد محمد اعجاز صاحبان وغیرہ تھےمفتی صاحب نے سامعین حاضرین اور ملک کی سلامتی کےلئےدعا کی،بعدہ محفل کا اختتام ہوا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan