نئی دہلی، 12 مارچ (ہ س)۔ جنوب مشرقی ضلع کے بدر پور علاقے میں ایک خاتون نے اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ زہریلی چیز کھا کر خودکشی کر لی۔ بدبو آنے پر پڑوسیوں نے بدھ کی شام پولیس کو بلایا۔ پولیس نے فائر ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے دروازہ کھولا۔ کمرے کے اندر جانے پر معلوم ہوا کہ ایک کمرے میں ایک خاتون اور دو لڑکیوں کی لاشیں بوسیدہ حالت میں پڑی تھیں۔ پولیس نے تمام لاشوں کو بحفاظت پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال کے مردہ خانے میں رکھوا دیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت پوجا (40) اور اس کی دو بیٹیاں (16 اور 18 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ ڈی سی پی روی کمار سنگھ نے کہا کہ تمام لاشوں کا پوسٹ مارٹم ڈاکٹروں کا ایک پینل کرے گا۔ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی