اڈوانی کی پوری زندگی قومی خدمت، قربانی اور لگن کی منفرد مثال ہے: ریکھا گپتا
نئی دہلی، 12 مارچ (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بدھ کے روز سابق نائب وزیر اعظم اور سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے آشیرواد اور رہنمائی طلب کی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایل کے اڈوانی کی پوری زندگی قومی خدمت، قربانی اور لگن کی ایک منفرد مثال ہے، جو ہم سب کے لیے تحریک کا باعث ہے۔ ان کا وژن، پالیسی کی مضبوطی اور قوم کی تعمیر کے تئیں غیر متزلزل عزم ہمیں عوامی خدمت اور ترقی کی راہ پر آگے بڑھنے کی تحریک دیتا ہے۔ اڈوانی کی اچھی صحت اور لمبی عمر کے لیے بھگوان سے دعا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ آپ کا آشیرواد اور رہنمائی ملتی رہے۔
قابل ذکر ہے کہ دہلی میں بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا مسلسل مرکزی وزراء اور بی جے پی کے سینئر لیڈروں سے ملاقات کر رہی ہیں اور دہلی کی ترقی کے بارے میں تبادلہ خیال کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ دہلی بجٹ کے حوالے سے خواتین، ماہرین تعلیم اور تاجروں سے بات چیت کر رہی ہیں اور ان کی تجاویز لے رہی ہیں۔ دہلی حکومت کا بجٹ اجلاس 24 سے 28 مارچ تک چلے گا۔ دہلی حکومت اپنا بجٹ 25 مارچ کو پیش کرے گی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی