پریاگ راج، 12 مارچ (ہ س)۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے فرضی آدھار کارڈ کیس میں کانپور کے سیساماؤ کے سابق ایس پی ایم ایل اے عرفان سولنکی کو راحت دی اور ان کی ضمانت کی درخواست قبول کر لی۔ یہ حکم جسٹس اجے بھانوٹ نے دو سال سے جیل میں بند عرفان سولنکی کی ضمانت کی عرضی کے وکلاء کی سماعت کے بعد دیا۔
عرفان سولنکی کے خلاف 2022 میں کانپور کے گوال ٹولی پولیس اسٹیشن میں فرضی آدھار کارڈ پر سفر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تاہم، فرضی آدھار کارڈ پر سفری کیس میں ضمانت ملنے کے بعد بھی عرفان سولنکی جیل سے باہر نہیں آسکیں گے، کیونکہ عرفان سولنکی کو گینگسٹر ایکٹ کے ایک اور کیس میں ابھی ضمانت ملنی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی