بہا رانتخاب کو لے کر کانگریس کی دہلی میں مجوزہ میٹنگ ملتوی
پٹنہ،12مارچ(ہ س)۔بہار اسمبلی انتخاب کو لیکر کانگریس کی 12مارچ کو دہلی میں مجوزہ میٹنگ ٹل گئی ہے ۔دراصل کانگریس نے بہار انتخاب کی حکمت عملی پرکام شروع کرنے کے لئے یہ میٹنگ بلائی تھی ۔میٹنگ میں بہارکے نئے انچارج کرشناالاورو اورراہل گاندھی کے ساتھ پارٹ
بہا رانتخاب کو لے کر کانگریس کی دہلی میں مجوزہ میٹنگ ملتوی


پٹنہ،12مارچ(ہ س)۔بہار اسمبلی انتخاب کو لیکر کانگریس کی 12مارچ کو دہلی میں مجوزہ میٹنگ ٹل گئی ہے ۔دراصل کانگریس نے بہار انتخاب کی حکمت عملی پرکام شروع کرنے کے لئے یہ میٹنگ بلائی تھی ۔میٹنگ میں بہارکے نئے انچارج کرشناالاورو اورراہل گاندھی کے ساتھ پارٹی کے 30-35سنیئرلیڈر کے موجود رہنے کی بات کہی گئی تھی۔بہار انتخاب کو لیکر یہ میٹنگ کافی اہم مانی جارہی تھی ۔اس میٹنگ میں کانگریس کے ریاستی صدر ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ کے علاوہ سبھی 19ایم ایل اے اوردیگربڑے بھروسے مند لیڈر راہل گاندھی کو بہار کی سیاسی حالات کولیکر فیڈ بیک دینے والے تھے۔ساتھ ہی تنظیم کو مضبوط بنانے اورعظیم اتحاد میں کانگریس کے کردار پر بھی چرچہ ہونی تھی ۔آر جے ڈی کے ساتھ سیٹوں کے تال میل پربھی چرچہ کو لیکریہ میٹنگ رکھی گئی تھی ۔ویسے تو میٹنگ ٹلنے کی وجہ ہولی تیوہار بتائی گئی ہے ۔لیکن ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق کنہیا کمار کی یاترا سے کانگریس کی بہار ریاستی قیادت ناخوش ہے ۔16مارچ سے شروع ہورہی یوتھ کانگریس اور این ایس یو آئی کی یاترا کو لیکر ریاستی کانگریس قیادت سے رائے نہیں لی گئی ۔کہا جارہا ہے کہ اسے لیکر اندرونی طور پر مخالفت شروع ہوگئی ۔نوکری اورنقل مکانی کے معاملے پر16مارچ سے 14اپریل تک کانگریس کے نوجوان اورطلبہ تنظیموں کے کارکنان پد یاترا پرنکلیں گے۔مغربی چمپارن کے گاندھی آشرم سے پٹنہ تک جائے گی۔اسے بہار کی سیاست میں کنہیا کی واپسی کی یاترا مانی جارہی ہے ۔اسی درمیان 12مارچ کو کھڑگے راہل گاندھی کے ساتھ بہار کانگریس کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ ٹلنے پرسوال یہ اٹھ رہا ہے کہ کیابہار میں بڑے کانگریس لیڈروں اورکنہیا کمار کی یاترا کو لیکرتال میل قائم نہیں کی گئی ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande