سویڈن : اوریبرو کے اسکول میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک، پولیس جانچ میں مصروف
سویڈن : اوریبرو کے اسکول میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک، پولیس جانچ میں مصروف اسٹاک ہوم، 4 فروری (ہ س)۔ سویڈن کے شہر اوریبرو کے ایک اسکول میں منگل کی دوپہر فائرنگ کا ایک سنگین واقعہ پیش آیا، جس میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس
سویڈن: اوریبرو کے اسکول میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک، پولیس جانچ میں مصروف


سویڈن : اوریبرو کے اسکول میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک، پولیس جانچ میں مصروف

اسٹاک ہوم، 4 فروری (ہ س)۔ سویڈن کے شہر اوریبرو کے ایک اسکول میں منگل کی دوپہر فائرنگ کا ایک سنگین واقعہ پیش آیا، جس میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا۔

سویڈن کے وزیر انصاف گنر اسٹرومر نے اسے تشویشناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس پوری طرح سے کیس کی جانچ میں مصروف ہے اور حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایک استاد نے بتایا کہ انہوں نے کیمپس میں کچھ مشکوک طلبہ کو دیکھا اور تقریباً 10 گولیوں کی آوازیں سنیں۔

یہ تعلیمی مرکز بنیادی طور پر 20 سال سے زیادہ عمر کے طلباء کے لیے ہے، جہاں غیر ملکیوں کو سویڈش زبان کی تعلیم بھی فراہم کی جاتی ہے۔ واقعے کے دوران طلباء کو قریبی عمارت میں منتقل کر دیا گیا جبکہ پورے کیمپس کو خالی کرالیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ واقعہ منصوبہ بند معلوم ہوتا ہے اور اسے خوف و ہراس پھیلانے کے مقصد سے انجام دیا گیا ہے۔ فی الحال پولیس کی دو ٹیمیں حملہ آور کی تلاش میں مصروف ہیں۔ پورے علاقے کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande