اسرائیل حماس کے ساتھ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر بات چیت کے لیے ٹیم بھیجے گا قطر
تل ابیب، 5 فروری (ہ س)۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی شرائط کے تحت مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے اسرائیل جلد ہی ایک وفد قطر بھیجے گا۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے دورہ امریکہ کے بعد لیا گیا ہے جہاں انہوں نے سینئر امریکی حکام سے بات چیت کی۔
واشنگٹن سے واپسی کے بعد نیتن یاہو جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے کا جائزہ لینے اور مزید مذاکرات کے لیے حکمت عملی طے کرنے کے لیے اسرائیل کی سیاسی-سیکورٹی کابینہ کا اجلاس طلب کریں گے۔ پہلے مرحلے میں اب تک 18 یرغمالیوں (13 اسرائیلی اور 5 تھائی شہری) کو رہا کیا جا چکا ہے۔ کئی فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے معاہدے کے تحت کل 33 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جانا ہے۔
باقی 65 یرغمالیوں کی قسمت کا فیصلہ جنگ بندی کے 16ویں دن شروع ہونے والے مذاکرات میں کیا جائے گا۔ حالانکہ اس مرحلے وار عمل کی تنقید بھی ہورہی ہے، کیونکہ اس سے یرغمالیوں کی فوری رہائی میں تاخیر ہوئی اور اسرائیل کے اسٹریٹجک فوائد کو متاثر ہوئے۔ اس بات چیت کو لیکر بین الاقوامی سطح پر بھی نظریں ٹکی ہوئی ہیں، کیونکہ یہ نہ صرف اسرائیل حماس تنازعہ کو متاثرکر گا بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کے استحکام کے لیے بھی اہم سمجھا جارہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن