پٹنہ،5فروری (ہ س)۔آئندہ 24 گھنٹوں میں بہار میں موسم بدلے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 6 فروری تک کم سے کم درجہ حرارت میں کمی درج کی جائے گی ۔ پہاڑی علاقوں میں بجلی اور بارش کا اثر بہار میں دیکھا جا سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے سردی بڑھ سکتی ہے۔ ریاست کے کچھ علاقوں میں گھنے دھند پڑ سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 5 سے 6 فروری تک کم سے کم درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری تک گرے گا۔ ریاست کے بیشتر حصوں میں اعتدال سے تیز مغربی ہواؤں کی پیشن گوئی جاری کی گئی ہے۔ حالانکہ اس دوران بارش کے حوالے سے کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ ریاست کے شمالی حصے میں گھنےدھند کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی ہے۔ مغربی ڈسٹربنس 8 فروری سے شمال مغربی ہندوستان کو متاثر کرے گا ۔ اس سے پہلے 5 فروری کو ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ حالانکہ بہار میں کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے، لیکن پہاڑی علاقے میں بدلتے موسم کی وجہ سے بہار میں اس کا اثر دیکھا جا سکتا ہے۔ بہار کے سہرسہ میں کم سے کم درجہ حرارت میں زیادہ سے زیادہ گراوٹ درج کی گئی۔ سہرسہ کے اگوان پور میں کم سے کم درجہ حرارت 7.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ۔ منگل کے روزمدھے پورہ، گوپال گنج، جیراڈی (سیوان)، چھپرہ، ویشالی، کشن گنج، بکسر، بھوجپور ، پٹنہ ، بیگوسرائے ، مونگیر ، بھاگلپور ، کٹیہار ،سہسرام ، نالند ،بانکا ، ڈہری (روہتاس)، اورنگ آباد،گیامیں 2.4 ڈگری کی کمی ہوئی ہے۔ آئی ایم ڈی کی گزشتہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ کے مطابق 4 فروری کو بہار کے پورنیہ میں سب سے زیادہ دھند دیکھی گئی۔ پورنیہ میں حد نگاہ صفر میٹر درج کی گئی ۔ پورنیہ میں پنجاب کے برابر دھند دیکھی گئی۔ پنجاب کے امرتسر اور لدھیانہ میں بھی حد نگاہ صفر میٹر رہی ۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan