سڑک حادثہ میں تین نوجوانوں کی موت 
کشن گنج، 05 فروری (ہ س)۔ویر کنور سنگھ بس اسٹینڈ کے این ایچ 27 پر ایک تیز رفتار بائک بےقابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی جس میں موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بائک پہلے ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور پھر بے قابو ہو ک
سڑک حادثہ میں تین نوجوانوں کی موت ، امتحان دینے آیا تھا ایک نوجوان


کشن گنج، 05 فروری (ہ س)۔ویر کنور سنگھ بس اسٹینڈ کے این ایچ 27 پر ایک تیز رفتار بائک بےقابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی جس میں موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق بائک پہلے ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور پھر بے قابو ہو کر پیچھے سے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس کی وجہ سے تینوں نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل سوار 25 سے 30 میٹر دور جا گرا، ایک مقامی دکاندار نے بتایا کہ یہ حادثہ بدھ کی صبح تقریباً 3 بجے اس وقت پیش آیا جب سلی گڑی سے پورنیہ کی طرف آنے والی ایک بائک نے پیچھے سے ٹرک کو ٹکر مار دی۔

حادثے کے بعد مقامی لوگوں کی بھیڑ موقع پر جمع ہوگئی جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور تینوں نوجوانوں کو صدر اسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔

مرنے والے نوجوانوں میں سے ایک کی شناخت آدتیہ نارائن اور دوسرے کی سوجل کے طور پر ہوئی ہے جو کٹیہار ضلع کے بلرام پور کا رہنے والاہے جبکہ ایک نوجوان کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔ متوفی نوجوان آدتیہ نارائن کی ماں سنیتا دیوی نے بتایا کہ ان کا بیٹا انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے آیا تھا۔

پولیس نے لواحقین کو حادثے کی اطلاع دی جس کے بعد اسپتال پہنچے لواحقین اسپتال پہنچے۔ موقع پر موجود پولیس افسر نے بتایا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے جس کے بعد اسے لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande