علی گڑھ، 5 فروری(ہ س)۔
علی گڑھ
ضلع میں تین گرم پردھان اور20؍گرام پنچایت ممبران کے خالی عہدوں کے لیے19؍ فروری کو ووٹنگ ہوگی۔ ڈی ایم سنجیو رنجن نے آج اسکے لیے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اسمیں نامزدگی کا عمل8؍ فروری کو دوپہر2؍بجے تک ہوگا۔ 10؍ فروری کواسکروٹنی ہوگی ،11؍ فروری کو سہ پہر3 بجے تک نام واپس لینے کا موقع دیا جائے گا، ووٹوں کی گنتی21؍ فروری کو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ نامزدگی کا عمل بلاک سطح پر مکمل کیا جائے گا۔ ووٹنگ صبح7؍ بجے سے شام5؍ بجے تک ہوگی۔ انہوں نے کہا بیجولی بلاک کے ہرنوٹ بھوجپور اور قاسم پور نگری میں پردھان انتخاب ہوگا۔ دھنی پور بلاک کے بھرتوا میں پردھان کے عہدے کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ