سیرت پروگرام-18کا عظیم الشان مرکزی جلسہ و تفویض اعزازات و تقسیم انعامات کے ساتھ اختتام
ناندیڑ،05فروری(ہ س)۔ مہاراشٹر، تلنگانہ اور آندھراپردیش میں مقبول عام سیرت پروگرام کا مسلسل آٹھارویں سال مرکزی جلسہ سیرت النبی ﷺو تفویض اعزازات و تقسیم انعامات کا 1 اور 2 فروری کو حیدر گارڈن فنکشن ھال، ناندیڑ پر کامیاب اختتام عمل میں آیا۔ اس موقع سے
سیرت پروگرام-18کا عظیم الشان مرکزی جلسہ و تفویض اعزازات و تقسیم انعامات کے ساتھ اختتام


ناندیڑ،05فروری(ہ س)۔

مہاراشٹر، تلنگانہ اور آندھراپردیش میں مقبول عام سیرت پروگرام کا مسلسل آٹھارویں سال مرکزی جلسہ سیرت النبی ﷺو تفویض اعزازات و تقسیم انعامات کا 1 اور 2 فروری کو حیدر گارڈن فنکشن ھال، ناندیڑ پر کامیاب اختتام عمل میں آیا۔ اس موقع سے حضرت مولانا مفتی محمد کوثر ا?فاق صاحب، حضرت مولانا مفتی غازی سید عمیر احمد صاحب،مولانا مفتی محمد نعیم خان صاحب، ایجوکیشن آفیسر محترمہ غوثیہ باجی صاحبہ،ایڈوکیٹ جناب ایم-زیڈ صدیقی صاحب، جناب سید معین صاحب، جناب چودھری واصل علی گرجر صاحب، جناب سید مہتاب ابراھیم صاحب، محترمہ نفیسہ بیگم صاحبہ، محترمہ سیدہ کنیز فاطمہ صاحبہ، محترمہ ناظمہ بیگ رہبری صاحبہ نے بطور مہمان خصوصی سہ نشین کو رونق بخشی۔ تین ریاستوں کے 25 سے زائد اضلاع سے سینکڑوں طلباءو طالبات، اساتذہ اکرام، معلمین و معلمات اور مرد و خواتین نے اس اہم ترین اجلاس میں شرکت کی۔

2/فروری کے اجلاس میں ریاستی سطح کے متعدد اعزازات تفویض کئے گئے۔ حضرت ابو ہریرہ ایوارڈ- مولانا مظہرالحق کامل صاحب، حضرت سمیہ ایوارڈ- محترمہ معراج النساء صالحاتی صاحبہ، شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ایوارڈ -مفتی سید عمیر احمد، حضرت عبداللہ ابن مسعود ایوارڈ- جناب مسعود خان صاحب، مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ-جناب شعیب خسرو صاحب اور نشان اقراءایوارڈ-جناب عبدالرازق حسین صاحب کو تفویض کئے گئے۔ نیز ہر ضلع سے مثالی استاذ-حضرت مصعب بن عمیر ایوارڈ، مثالی معلم-ابن عباس ایوارڈ، مثالی معلمہ-ماں عائشہ صدیقہ ایوارڈ اور مثالی صحافی-آفتاب صحافت ایوارڈ بھی تفویض کئے گئے۔ طلباءو طالبات میں ریاستی زبانی کوئز، لیکچر سیریز اور قرآن اینڈ سائنس ایگزیبیشن کے ریاستی انعامات تقسیم کئے گئے۔

اس اہم موقع سے خادمین امّت کے سرپرست حضرت مولانا مفتی محمد کوثر آفاق صاحب نے خطاب کیا اور مجودہ پر فتن حالات میں نسل نو کی شعوری و فکری آبیاری کے لئے خادمین امت کی جانب سے منعقد مختلف ثقافتی سرگرمیوں کی سراہنا کی اور اس بات پر زور دیا کہ سرپرست اور اساتذہ ہی نئی نسل کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جس کے لئے انھیں مسلسل مستعد رہنے کی ضرورت ہے۔ امیر خادمین امت جناب عابد خان حمید خان صاحب نے اپنے تنظیمی خطاب میں خادمین امت کی جاری سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ملک کے موجودہ نفرت بھرے ماحول پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اب ہمیں اپنے نوجوانوں میں اخلاقی تربیت اور تحفظ ایمان کے احساس کے ساتھ ہی جان و مال اور آبرووں کے تحفظ کا داعیہ پیدا کرنا انتہائی لازمی ہے جس کے لئے ہر جماعت، تنظیم،پارٹی، گروپ اور این جی اوز نے بڑی فکر مندی سے لائحہ عمل ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-بھارت کے قومی صدر جناب چودھری واصل علی گرجر صاحب اور ایڈوکیٹ جناب ایم-زیڈ صدیقی صاحب اور جناب سید معین صاحب نے بھی اپنے خطاب میں خادمین امت کی سائش کرتے ہوئے جاری موثر سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی تلقین کی اور اس کے لئے ہر طرح کے تعاون کی پیش کش کی۔

خادمین امت کے اس مرکزی اجلاس کے پہلے دن یکم فروری کو مختلف ریاستوں سے آئے طلباءو طالبات کے درمیان ریاستی سطح کا زبانی کوئز مقابلہ لیا گیا،جس میں ججس کے فرائض ابوالکلام سر اودگیر، محترمہ ناظمہ رہبری صاحبہ امراوتی ، برادر محمد جنید، محترمہ شازیہ باجی نے بخوبی انجام۔دئے۔ساتھ ہی اسی دن قرآن اینڈ سائنس ایگزیبیشن کے لئے آئے 30 سے زائد ماڈلس کی نمائش کا افتتاح ایجوکیشن آفیسر محترمہ غوثیہ باجی صاحبہ نے کیا۔اس نمائش کی اہم خاصیت یہ رہی کہ اپنے ماڈلس کی پیشکش میں شرکاءنے قرآن کے حوالہ جات سے ایمان کی تازگی کا سامان کیا۔ خاص طور پر بیڑ اور نرمل کے طلباء نے متاثر کن پرزنٹیشن دیا۔ اسی شب اجلاس کے پہلے سیشن میں ملی اتحاد کے جذبہ کو جلا دینے، ا?پسی تال میل اور تجربات کے تبادلہ کے جذبہ کے ساتھ مختلف ملی این جی اوز کو مثالی خدمات حضرت انس ایوارڈ تفویض کیا گیا۔اس پروگرام کے انعقاد میں بحیثیت اسپانسر فاطمہ گروپ آف اسکول کے بانی جناب ایڈوکیٹ ایم زیڈ صدیقی صاحب، اقراءگروپ آف اسکول کی بانی محترمہ فرحت آپا صاحبہ، معروف ملی شخصیت جناب ایڈوکیٹ محمد عبدالرحمن صدیقی صاحب، فعال و متحرک سماجی خدمت گار جناب سید معین صاحب، فیمس پلائی ووڈ،شاہین اکیڈمی ناندیڑ، نے دامے درمے تعاون کیا۔ وہیں ناندیڑ کے اردو اخبارات نے حسب سابق اپنی اشاعتوں میں اس پروگرام بابت تفصیلات کو خاص اہمیت دی۔تنظیمی سطح کے ایوارڈز میں سپر ڈسٹرکٹ آرگنائزر ایوارڈ ضلع جگتیال کے جناب محمد عابد مدنی، بیسٹ ڈسٹرکٹ آرگنائزر ایوارڈ امراوتی کی کے اظہر خان سر اور لاتور کے محمد سلیم حاجی الند کو دیا گیا، سبھی ڈسٹرکٹ آرگنائزرس کو تہنیت پیش کی گئی۔ سپر والنٹیر ایوارڈ برادر اسماعیل احمد کو اور برادر شیخ عمران، برادر سلمان خان، برادر سہیل پٹھان برادر عبدالواجد، محترمہ شازیہ باجی صاحبہ و دیگر کوبیسٹ والنٹیر ببر محمد صاحب ایوارڈ دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔ روز نامہ تہلکہ ٹائمز ناندیڑ کے صحافتی 30 برس مکمل ہونے پر مدیر جناب اجمل سوداگر کو تہنیتی ٹروفی پیش کی گئی۔ اس طرح مجموعی طور پر ایک جماعت یا تنظیم نہیں بلکہ ایک ملی سرگرمی ، پروگرام کا ایک شاندار اور کامیاب پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔جس کے لئے تمام ڈسٹرکٹ آرگنائزرس، والینٹرس، دختران امت کی خواتین اور لڑکیوں نے سخت محنت کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande