ویرودھونگر، 05 فروری (ہ س)۔
تمل ناڈو کے ویرودھو نگر ضلع میں بدھ کی دوپہر کو پٹاخہ بنانے والی ایک فیکٹری میں دھماکہ ہوا۔ اس واقعے میں سات افراد زخمی ہو گئے۔ یہ دھماکہ چنا ودیور گاو¿ں میں واقع ستیہ پربھا فائر ورکس فیکٹری میں ہوا۔
ذرائع کے مطابق بدھ کو فیکٹری میں 60 کے قریب مزدور پٹاخے بنانے میں مصروف تھے۔ دھماکہ تقریباً 1.30 بجے دوپہر کے کھانے کے وقفے کے دوران ہوا۔ اس میں سات کارکن زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال ویرودھونگر لے جایا گیا۔ مقامی پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ موقع پر موجود ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ