علی گڑھ, 5 فروری (ہ س) ہریانہ کے پلول ضلع کی ہوڈل تحصیل کے کسانوں نے اترپردیش کےعلیگڑھ کی کھیر تحصیل کے ٹپل کے کسانوں کی زمین پر قبضہ کررکھا ہے۔ تحصیل انتظامیہ کی جانچ میں اس بات کا نکشاف ہوا ہے ۔ دو گاؤں کے کسانوں کی139 ہیکٹر زمین ہریانہ کے کسانوں کے قبضے میں ہے۔ ہریانہ کی پلول انتظامیہ نے بھی پہلی بار قبضے کو قبول کرلیا ہے حالانکہ اس ضمن میں اب سمجوتھے کی پیش رفت شروع ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق گردھار پور گاؤں کے39 کسانوں کی83۔38؍ ہیکٹر زمین اور مالوا کے109؍ کسانوں کی30۔82 ہیکٹر زمین شامل ہے۔ متعلقہ کسانوں کی تفصیل پلول انتظامیہ کو بھیج دی گئی ہے۔ اس بنیاد پر ہریانہ کے ریونیو ریکارڈ میں ٹپل کے کسانوں کے نام درج کیے جائیں گے۔
کئی دہائیوں سے اتر پردیش۔ہریانہ کی سرحد پر واقع علیگڑھ کے ٹپل اور پلول کے ہوڈل تحصیل علاقے کے کسانوں کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا ہے۔ اس سے ہریانہ کے123؍ کسان اور علیگڑھ کے598؍ کسان متاثر ہیں، اسمیں کئی بار خونریز جھگڑے بھی ہوئے ہیں۔ تنازعہ کو حل کرنے کی کوششیں کئی سالوں سے جاری ہیں،کئی میٹنگ ہو چکی ہیں لیکن کوئی حل نہیں نکل سکا، دونوں صوبوں کے حکام ایک دوسرے کی رپورٹ ماننے کو تیار نہیں تھے،حالیہ دونوں اس تنازعہ کو حل کرنےکے خاطر دونوں اضلاع کے افسران کی مشترکہ میٹنگ ہوئی اور اب مثبت حل نکلتا نظر آرہا ہےاور دکشت ایوارڈ کے تحت تنازعہ حل کر نے کا فیصلہ کیا گیااور طےہوا کہ اتر پردیش کی جو زمین ہریانہ میں گئی وہ اتر پردیش کے کسانوں کی ہوگی اور جو زمینی قانون لاگو ہوگا وہ ہریانہ کا ہوگا۔ اسی طرح ہریانہ کے کسانوں کی جوزمین یوپی میں آئی ہے وہ ہریانہ کے کسانوں کے پاس رہے گی اور اتر پردیش کے محکمہ ریونیو کے زمینی قوانین لاگو ہوں گے۔۔۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ