ای رکشہ ڈرائیوروں نے ریلی نکالی
علی گڑھ،5 فروری (ہ س)۔ علی گڑھ ای رکشہ ڈرائیوروں نے اپنے مسائل کے حل کے لیے احتجاجی ریلی نکالی۔ شہر میں ہڑتال کا ملا جلا اثر رہا۔ رام گھاٹ روڈ اور میرس روڈ سمیت دیگر راستوں پر ای رکشا چلتے نظرآئے۔ راشٹریہ ہندو یوا واہنی کی ہڑتال کی کال پرمنگل کو
احتجاج کرتے ہوئے ای رکشہ والے


علی گڑھ،5 فروری (ہ س)۔

علی گڑھ

ای رکشہ ڈرائیوروں نے اپنے مسائل کے حل کے لیے احتجاجی ریلی نکالی۔ شہر میں ہڑتال کا ملا جلا اثر رہا۔ رام گھاٹ روڈ اور میرس روڈ سمیت دیگر راستوں پر ای رکشا چلتے نظرآئے۔ راشٹریہ ہندو یوا واہنی کی ہڑتال کی کال پرمنگل کو ای رکشہ ڈرائیور واہنی کے دفتر میں جمع ہوئے۔ وہاں سے وہ ریلی کی شکل میں کلکٹریٹ پہنچے۔ جہاں اسسٹنٹ میونسپل کمشنر اورسی او تھرڈ کے ساتھ بات چیت ہوئی۔ ای رکشہ ڈرائیوروں کے ساتھ مار پیٹ حملہ، غیر مہذب رویہ،نگر نگم اور آر ٹی او کی طرف سے چالان، فٹنس اور لائسنس کے نام پر غیر قانونی وصولی کے الزامات لگائے گئے، ان مسائل سے ا ڈرائیور پریشان ہیں۔

حکام نے سات دن کاوقت مانگا۔ اسکے بعد راشٹریہ ہندو یوا واہنی کے ریاستی صدر گورو ساروت نے ہڑتال کو سات دن کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پرریاستی جنرل سکریٹری شانتنو گپتا اور دیگر عہدیدار اور کارکنان موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande