میرٹ سے کام نہیں بنے گا، ٹیلنٹ کے ساتھ اخلاقیات کا ہونا بھی ضروری ہے: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو
وزیر اعلیٰ نے ایم پی بورڈ کے 12ویں کلاس کے 7,900 ہونہار طلباء میں مفت اسکوٹی تقسیم کیں
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کشا بھاو ٹھاکرے انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں اسکول کے ہونہار طلباء میں اسکوٹی تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا۔

بھوپال، 5 فروری (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ صرف میرٹ سے کام نہیں بنے گا، اخلاقیات بھی چاہیے۔ گھر کے اندر کچھ بھی چلتا رہے لیکن باہر یہ بات نہیں جانی چاہیے۔ ہماری اقدار ایسی ہونی چاہئے کہ ہم باہمی اختلاف کو باہر دیکھنے نہ دیں۔ باصلاحیت بچے زندگی میں بہت کچھ کر سکتے ہیں لیکن ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کا ہونا بھی ضروری ہے۔ صرف پڑھا لکھا ہی سب کچھ نہیں ہوتا، نیک ہونا بھی زندگی میں ضروری ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو بدھ کو بھوپال کے کشابھاو ٹھاکرے آڈیٹوریم میں ریاست سطحی پروگرام کے تحت مدھیہ پردیش بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے تعلیمی سیشن 24-2023 میں کلاس 12 ویں کے ہر اسٹریم کے تقریباً 7,900 ٹاپر طلباء کو مفت اسکوٹی تقسیم پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے شمع روشن کرکے پروگرام کا آغاز کیا اور 10 طلباء کو علامتی طور پر اسکوٹی کی چابی دے کر مبارکباد دی۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم اس عزم کی تکمیل کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں کہ ہر بچہ تعلیم یافتہ ہو، وقت، فاصلہ اور ذرائع آمدورفت کی کمی تعلیم میں رکاوٹ نہ بنیں اور سنہرے مستقبل کی راہ ہموار ہو۔ عزیز طلباء! آپ خوب پڑھیں اور وکست مدھیہ پردیش گڑھیں، آپ سب کو مبارکباد اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔

وزیراعلیٰ نے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ 1982 میں میرے بھیا (بڑےبھائی) نے مجھے کہا کہ الیکشن لڑو، میں نے کہا کہ جیت گیا تو کیا دوگے۔ بھیا نے کہا کہ بلیٹ دوں گا۔ اس کے بعد 1988 تک میں خود کو اور اپنی پارٹی کو الیکشن جیتاتا رہا اور ہر سال بھیا مجھے نئی بلیٹ دلاتے رہے۔ بلیٹ تو مل جاتی تھی لیکن پٹرول کی قیمت سمجھ میں آتی تھی۔ آپ خوش قسمت ہو، آپ کو الیکٹرک گاڑی ملی ہے، جسے آپ کتنا بھی چلا سکتے ہو۔ اس پروگرام میں اسکولی تعلیم وزیر ادے پرتاپ سنگھ، قبائلی امور وزیر وجے شاہ اور دیگر عوامی نمائندے، طلباء اور والدین موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن

 rajesh pande