جس کارسے پٹنہ پولیس نے شراب پکڑی، اسے تھانہ سے ہی چوری کر کے لے گئے چور
پٹنہ5،فروری(ہ س)۔بہار کی راجدھانی پٹنہ کے کنکڑ باغ تھانہ میں چوری کا ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے شراب کی اسمگلنگ کے معاملے میں جھارکھنڈ نمبر والی ایک لگژری کار کو ضبط کیا تھا۔ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ چوروں نے یہ کار تھانہ احاطہ سے ہی چور
جس کارسے پٹنہ پولیس نے شراب پکڑی، اسے تھانہ سے ہی چوری کر کے لے گئے چور


پٹنہ5،فروری(ہ س)۔بہار کی راجدھانی پٹنہ کے کنکڑ باغ تھانہ میں چوری کا ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے شراب کی اسمگلنگ کے معاملے میں جھارکھنڈ نمبر والی ایک لگژری کار کو ضبط کیا تھا۔ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ چوروں نے یہ کار تھانہ احاطہ سے ہی چوری کی۔ اب پولیس کار اور چور کی تلاش میں چھاپہ ماری کررہی ہے۔ پولیس کو تھانہ کے سابق ڈرائیور راہل کمار پر شبہ ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ 2 فروری کو پٹنہ کے کنکڑباغ پولیس کو اطلاع ملی کہ اندرا نگر کے پاس شراب سے لدی ایک لگژری کار کھڑی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار کے مالک کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔ گاڑی کے مالک کو کوئی نہیں جانتا تھا۔ پولیس نے گاڑی کا شیشہ توڑا تو اندر سے شراب کے بکسے ملے۔ پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر تھانہ احاطے میں رکھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ واقعہ کے دن رات تقریباً 9 بجے شراب اسمگلر اپنے دوستوں کے ساتھ آیا اورتھانہ احاطہ سے ضبط شدہ گاڑی کو چوری کر لیا۔ یہ دیکھ کر پولیس عملہ حیران رہ گئے۔ اب سوال یہ ہے کہ تھانہ میں گاڑی محفوظ نہیں تو کہاں محفوظ رہے گی۔

پٹنہ کے کنکڑ باغ تھانہ احاطے سے شراب کے ساتھ پکڑی گئی لگژری کار کی چوری نے ایک بار پھر پٹنہ پولیس پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ تھانہ سے نکالے گئے سابق ڈرائیور راہل کمار کی ملی بھگت ہو سکتی ہے۔ تاہم پولیس نے اس معاملے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ پولیس کو ڈرائیور راہل کمار پر شبہ ہے۔ راہل کمار کے خلاف پٹنہ کے ایس سی-ایس ٹی تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande