لکھنؤ، 04 فروری (ہ س)۔ دبئی کے سمیر کیسری کے خلاف لکھنو¿ سائبر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ سمیر کیسری نے لکھنو¿ کے لوگوں کو رقم دوگنی کرنے کا دعویٰ کرکے 15 کروڑ روپے کی ٹھگی کی ہے۔جب لکھنو¿ میں بیٹھے سمیر کے ایجنٹ کو لوگوں نے گھیر لیا تو اس نے خود سائبر تھانے میں تحریری شکایت دے کر دھوکہ دہی کی شکایت درج کرائی ہے ۔
کچھ عرصہ پہلے سوشانت گالف سٹی تھانہ علاقے کے گرین ووڈ ولا میں سمیر کیسری کے دفتر میں لوگوں کا روزانہ آنا جانا تھا۔ پھر ایک دن دفتر کے باہر لوگوں کا ایک ہجوم جمع ہوا، تب ہی انہیں معلوم ہوا کہ ان کے پیسے دگنے ہونے کے بجائے ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ دھوکہ دہی کے لیے سمیر نے سرکاری محکموں کی فرجی ویب سائٹس بنائی اور لوگوں کو دلکش پیشکشیں دیں۔ سمیر خود دبئی میں بیٹھا رہا اور اپنے ایجنٹوں کا سہارا لے کر لوگوں سے پیسےٹھگتا رہا۔
دھوکہ دہی کے متاثرین نے پہلے سوشانت گالف سٹی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی لیکن چونکہ یہ معاملہ ویب سائٹس سے متعلق تھا، اس لیے انہوں نے سائبر پولس اسٹیشن میں اپنی تحریری شکایت دے کر سمیر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔ اس کے بعد سائبر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر برجیش اور ان کی ٹیم سمیر کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم یہ ایک بڑا معاملہ ہونے کی وجہ سے پولیس ابھی کچھ کہنے کو تیار نہیں ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد