بوکارو، 30 جولائی (ہ س)۔بوکارو کے چاس میں واقع زیورات کی دکان پر دن دہاڑے ڈکیتی کا معاملہ پولیس نے حل کر لیا ہے۔ اس معاملے میں ملوث تمام بدمعاشوں کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا ہے اور پولیس نے لوٹا ہوا سونا بھی برآمد کرلیا ہے۔
یہ واقعہ 23 جون کا ہے، جب دن دہاڑے چاس کے بائی پاس روڈ پر واقع آستھا جیولرز نامی دکان سے چار نامعلوم بدمعاشوں نے اسلحہ کا خوف دکھا کر کے سونے اور چاندی کے زیورات سمیت ڈیڑھ کروڑ مالیت کا سامان لوٹ لیا تھا۔ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے بوکارو ایس پی ہرویندر سنگھ کی قیادت میں ایک ایس آئی ٹی ٹیم تشکیل دی گئی اور اس ٹیم نے چھاپے مار کر چھ مجرموں کو گرفتار کیا اور لوٹا ہوا سونا برآمد کیا۔
پولیس نے اس معاملے میں ملوث دو دیگر مجرموں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے لوٹا گیا تین ہار، پانچ کڑے، چار منگل سوتر، پانچ انگوٹھی ، کان کے زیور25 جوڑی ، 19 بیچھیا، چاندی کا تار 25 گرام سمیت دیگر اشیا برآمد کیں۔
بوکارو کے ایس پی ہرویندر سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ گرفتار دونوں بدمعاشوں کے نام رونیت رائے ایس ڈی او روڈ تھانہ نگر ضلع ویشالی بہار اور نوین کمار سیتامڑھی بہار ہیں۔ ان کی اطلاع پر بدمعاشوں کے گھر سے جرم میں لوٹے گئے سونے اور چاندی کے زیورات برآمد کر لئے گئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد