ناجائز تعلقات سے ناراض شوہر نے بیوی پرکلہاڑی سے حملہ کر کے کیا قتل
مشرقی چمپارن، 30 جولائی (ہ س)۔ ضلع میں بیوی کے ناجائز تعلقات سے ناراض شوہر نے کلہاڑی سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ موقع پر پہنچی پولیس نے صرف دو گھنٹے کے اندر ملزم شوہر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ واقعہ پپرا کوٹھی تھانہ علاقہ کے جھکھڑا گاؤں میں پیش آیا
ناجائز تعلقات سے ناراض شوہر نے بیوی پرکلہاڑی سے حملہ کر کے کیا قتل


مشرقی چمپارن، 30 جولائی (ہ س)۔ ضلع میں بیوی کے ناجائز تعلقات سے ناراض شوہر نے کلہاڑی سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ موقع پر پہنچی پولیس نے صرف دو گھنٹے کے اندر ملزم شوہر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ واقعہ پپرا کوٹھی تھانہ علاقہ کے جھکھڑا گاؤں میں پیش آیا۔ متوفی خاتون ڈومریا گھاٹ تھانہ علاقہ کے کھیڈل پورہ گاؤں رہائشی سبودھ مانجھی کی 30 سالہ بیوی مالتی دیوی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ مالتی کی شادی تقریباً 7 سال پہلے سبودھ مانجھی سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد بھی وہ اپنے میکے میں ہی رہتی تھی۔ ان کا ایک پانچ سالہ بیٹا بھی ہے۔ سبودھ پانچ دن پہلے اپنے سسرال آیا تھا اور پھر اس نے اپنی بیوی کو دوسرے مرد کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا۔ اس سے ناراض ہو کر ملزم نے اپنی بیوی پر کلہاڑی سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔ قتل کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر فوراً کارروائی کرتے ہوئے مفصل تھانہ علاقہ کے بنکٹ سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی کلہاڑی بھی برآمد کر لی ہے۔

ایس پی سورن پربھات نے بتایا کہ بیوی کے ناجائز تعلقات سے ناراض شوہر نے کلہاڑی سے حملہ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande