سونی پت، 19 فروری (ہ س)۔
سونی پت کے ایک گاو¿ں میں تین نابالغ لڑکوں نے ایک معصوم بچے کے ساتھ بد فعلی کی اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ یہ واقعہ سونی پت سب ڈویژن میں پیش آیا۔
گوہانہ کے ایک گاو¿ں میں واقعہ پیش آیا ہے۔ملزم بچے کو بہلایا اور سنسان جگہ لے گئے۔باری باری سے انہوں ے بد فعلی کی ۔ سب نے اپنے موبائل فون سے اس واقعہ کی ویڈیو بنائی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہ ویڈیو متاثرہ بچے کے گھر والوں تک پہنچ گئی۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد وہ پولیس کے پاس گئے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ خاندان والوں نے کہا کہ ان کا بچہ ابھی تک صدمے میں ہے، اے سی پی رشی کانت نے کہا کہ پولیس نے خاندان کے افراد کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں نابالغ ملزمان کے خلاف غیر فطری جنسی تعلقات اور پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے ویڈیو کو قبضے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ