جلگاؤں میں شادی شدہ خاتون کو فحش تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا
جلگاؤں،
12 فروری (ہ س)۔ بھساول شہر میں مجرمانہ
سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہاں ایک شادی شدہ خاتون کو اس کی نجی تصاویر کے
ذریعے بلیک میل کرکے ایک سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزم نے نہ صرف متاثرہ
سے پیسے بٹورے بلکہ اس کے شوہر اور بچے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ مسلسل
ہراسانی سے تنگ آکر خاتون نے آخرکار شنی پیٹھ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔
پولیس
کے مطابق، بھساول شہر کے شروانا نگر کا رہائشی ونود پاٹل متاثرہ خاتون کو پہلے سے
جانتا تھا۔ اس نے میٹھی باتوں کے ذریعے خاتون سے قربت بڑھائی اور پھر اسے جلگاؤں
شہر کے ایک ہوٹل میں لے جا کر جنسی زیادتی کی۔ اس دوران ملزم نے خاتون کی فحش
تصاویر بھی کھینچ لیں اور انہیں وائرل کرنے کی دھمکی دے کر اسے بار بار اپنی ہوس
کا نشانہ بنایا۔
ملزم نے
متاثرہ کے شوہر سے متعلق تصاویر کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر اس سے
رقم بھی بٹوری۔ اس کے علاوہ، خاتون کے شوہر اور بچے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں
بھی دیتا رہا۔ یہ مظالم 8 جولائی 2022 سے 12 جون 2023 کے دوران جاری
رہے، اس کے بعد بھی بلیک میلنگ کا سلسلہ برقرار رہا۔
متاثرہ
خاتون کے مطابق، مسلسل ذہنی اور جسمانی اذیت سہنے کے بعد اس نے شنی پیٹھ پولیس
اسٹیشن میں ملزم کے خلاف شکایت درج کرائی۔ پولیس سب انسپکٹر پریہ داتیر اس معاملے
کی مزید تفتیش کر رہی ہیں۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / نثار احمد خان