ماں بیٹی نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی، وجہ خاندانی تنازعہ
ہریدوار، 12 مارچ (ہ س)۔ شیام پور تھانہ علاقہ کے گاو¿ں نورنگ آباد گندی کھٹا میں ایک دردناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ماں بیٹی نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
ماں بیٹی نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی، وجہ خاندانی تنازعہ


ہریدوار، 12 مارچ (ہ س)۔

شیام پور تھانہ علاقہ کے گاو¿ں نورنگ آباد گندی کھٹا میں ایک دردناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ماں بیٹی نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ ابتدائی تفتیش میں خودکشی کی وجہ خاندانی تنازعہ بتایا گیا ہے۔

معلومات کے مطابق ماں بیٹی کے پھانسی کا افسوسناک واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا۔ دونوں کی پھانسی کی خبر سنتے ہی آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے۔ اس دوران متوفی کے پڑوسی اشوک سینی نے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور دیکھا کہ ماں بیٹی کی لاشیں چارپائی پر پڑی تھیں۔ مرنے والوں کے نام وملا دیوی عمر 50 سال، بیوی روہتاش اور کاجل، بیٹی روہتاش عمر 20 سال بتائی گئی ہے۔ دونوں نے پنکھے سے لٹک کر موت کو گلے لگا لیا۔

ماں بیٹی کی پھانسی کا واقعہ اس وقت سامنے آیا جب مقتول کی بہو راکھی نے اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے گئی تھی ۔ اس نے دیکھا تو دونوں کی لاشیں پھندے سے لٹکی ہوئی تھیں۔ اس وقت تک سب کچھ ٹھیک تھا جب تک راکھی بچوں کو اسکول چھوڑنے گئی۔ راکھی کی چیخیں سن کر آس پاس کے لوگ اکٹھے ہو گئے اور دروازہ کھول کر دونوں لاشیں نیچے اتارا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور خودکشی کی وجوہات جاننے کی کوشش کی۔ پولیس نے پنچنامہ بھر کر لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ کاجل کافی عرصے سے بیمار تھی جس کی وجہ سے گھر والے ذہنی تناو¿ کا شکار تھے۔ پولیس ہر زاویے سے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande