پالگھر میں ذہنی دباؤ کا شکار والد نے بیٹے کی جان لے کر خودکشی کرلی
پالگھر، 8 مئی (ہ س)۔ مہاراشٹر کے پالگھر
ضلع کے پمپل شیٹھ گاؤں میں پیش آنے والے دل دہلا دینے والے واقعے میں شرد بھوئے نامی
ایک معطل کنڈکٹر نے اپنے نابالغ بیٹے بھاویش کو قتل کر کے خود بھی جان دے دی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو رونما ہوا۔
شرد بھوئے، جو
بی ایس ٹی بس سروس کے تحت خدمات انجام دے رہے تھے
اور گزشتہ تین ماہ سے معطلی کے سبب پریشانی میں مبتلا تھے، نے پہلے اپنے دسویں
جماعت کے طالب علم بیٹے بھاویش کو گلا دبا کر قتل کیا اور بعد میں دوسرے کمرے میں
خود کو پھانسی لگا لی۔
پولیس کی
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق شرد بدھ کی دوپہر فارم ہاؤس گیا اور جب بھاویش اسکول سے
واپس آیا، تو باپ نے پہلے اسے رسی سے گلا گھونٹا اور پھر اسے فرش پر پٹخا، جس سے بھاویش
کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔ بعد ازاں شرد نے چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔
واقعہ کا علم شرد
بھوئے کے والد کو اس وقت ہوا جب وہ ان کے گھر پہنچے۔ دونوں لاشیں موقع سے برآمد
ہوئیں جنہیں بعد ازاں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی شروع
کر دی ہے
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / نثار احمد خان