- تین دنوں میں پولیس اور مجرموں کے درمیان کئی انکاؤنٹر، کل 11بدمعاش گرفتار
غازی آباد، 8 مئی (ہ س)۔غازی آباد پولیس کی مجرموں کے خلاف مہم جاری ہے۔ پیر کو ایک ہی رات میں چار انکاؤنٹر میں آٹھ مجرموں کو گرفتار کرنے والی غازی آباد پولیسک نے بدھ کی رات بھی بدمعاشوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھی۔ بدھ کی رات پولیس نے تین الگ الگ تھانوں کے علاقوں میں تصادم کے دوران تین بدنام زمانہ بدمعاشوں کو لنگڑا (مفلوج)کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے دو ساتھی پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے ترکش نامی ایک بدمعاش کو بھی گرفتار کیا جس کے سر پر 25,000 روپے کا انعام تھا، جسے پیر کی رات پیچھا کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ ترکش پیر کی رات گرفتاری کے بعد پولیس کو چکمہ دے کر حراست سے فرار ہو گیا تھا۔ اس کے بعد پولیس میں ہلچل مچ گئی اور دو پولیس اہلکاروں کو معطل بھی کر دیا گیا تھا۔
اے سی پی سدھارتھ گوتم نے بتایا کہ لونی پولیس نے چیروڈی گاؤں کی طرف جانے والی سڑک پر سکل پور گاو¿ں کے سامنے راجواڑوں کے پل کے قریب بدھ کی شب دہلی -این سی آر میں سرگرم لٹیرے ذوالفقار کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کی فائرنگ سے ذوالفقار زخمی ہو گیا جسے اسپتال داخل کرا دیا گیا۔ وہ چیروڑی گاو¿ں کا رہنے والا ہے۔ اس کے خلاف غازی آباد، میرٹھ اور ہاپوڑ اضلاع کے تھانوں میں ایک درجن سے زیادہ مجرمانہ معاملے درج ہیں۔ اس کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، ایک پستول اور کارتوس برآمد ہوئے۔
دوسری جانب اے سی پی شالیمار گارڈن سلونی اگروال نے بتایا کہ شالیمار گارڈن پولیس نے انکاونٹر کے دوران شاطرلٹیرے عدنان کو گرفتار کر لیا ہے۔ وہ دہلی کی سندر نگری کا رہنے والا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شالیمار گارڈن میں جرائم اور جرائم پیشہ افراد پر قابو پانے کے لیے راجندر نگر میں بلاک نمبر 4 اور 5 کی طرف جانے والے راستے پریم گلی کٹ کے مقام پر چیکنگ مہم چلائی جا رہی ہے۔ تبھی ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد پریم گلی کی طرف سے تیز رفتاری سے آتے ہوئے نظر آئے۔ پولیس پارٹی نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا تو دونوں افراد نے موٹر سائیکل موڑ دی اور بھاگنے لگے۔ مشکوک ہونے پر پولیس پارٹی نے ان کا پیچھا کیا اور پولیس پارٹی کو ان کا تعاقب کرتے ہوئے دیکھ کر انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ پولیس ٹیم نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی،جس میں ایک مجرم کی ٹانگ میں گولی لگی۔ وہ نیچے گر کر زخمی ہوگیا اور دوسرا مجرم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار مجرم نے اپنا نام عدنان بتایا جبکہ اس نے اپنے فرار ہونے والے ساتھی کا نام گل فراز بتایا جو سندر نگری، دہلی کا رہائشی ہے۔ گرفتار مجرم کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول، ایک خالی کارتوس، ایک زندہ کارتوس، ایک لوٹی ہوئی چین اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔
اسی طرح وجے نگر پولیس نے مادھو پورہ کٹ سے اپنی موٹر سائیکل کو کچی سڑک پر موڑ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہےبدمعاشوں کا پیچھا کیا ۔ موٹرسائیکل پر سوار ملزمان کنٹرول کھو بیٹھے اور آرمی گراؤنڈ میں واقع پیپل کے درخت کے قریب جا گرے۔ پولیس کو آتے دیکھ کر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔ جس میں پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس میں امن عرف سمت بالمیکی ساکن بالمیکی محلہ امبیڈکر نگر وجے نگر کو موقع پر ہی موٹر سائیکل، چھینے گئےموبائل اور غیر قانونی ہتھیاروں کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔
اے سی پی رتیش ترپاٹھی نے بتایا کہ پوچھ گچھ پر ملزم نے بتایا کہ میں اور میرا دوست ابھے عرف پوپئی، این سی آر کے علاقے میں بازاروں اور بھیڑ والی جگہوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرتے ہیں اور راہگیروں سے پرس، چین، موبائل فون وغیرہ چھین کر بھاگ جاتے ہیں۔ ہمیں جو بھی پیسہ، سامان وغیرہ ملتا ہے، ہم دونوں آپس میں بانٹ لیتے ہیں۔ آج بھی دوپہر کے وقت آرمی گراؤنڈ میں ہم دونوں نے ایک شخص سے موبائل فون چھین لیا اور گزشتہ ماہ بھی ہم دونوں نے کوی نگر علاقے میں ای رکشہ سے اترتے ہوئے ایک خاتون کے گلے سے چین چھین لیاتھا۔ میرے پاس سے جو موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، وہ ہم نے لونی بارڈر کے علاقے سے چوری کی تھی۔ آج بھی ہم دونوں کوئی واردات کرنے کی کوشش میں گھوم رہے تھے ۔ اس کے قبضے سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل، ایک موبائل فون، 4000 روپے اور غیر قانونی اسلحہ اور کارتوس برآمد ہوئے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد