سری گنگا نگر، 8 مئی (ہ س)۔
سری گنگا نگر ضلع کے وجے نگر تھانہ علاقے سے ایک شخص کو پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہندوستانی فوج کے 'آپریشن سندور ' کے بارے میں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
گاوں 16 جی بی کے رہنے والے 57 سالہ کمل جیت سنگھ پر فیس بک پر اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ طور پر قابل اعتراض پوسٹس کرنے کا الزام ہے۔ پولیس نے جمعرات کو اسے اپنی تحویل میں لے لیا اور اس کا موبائل فون ضبط کر لیا، جسے ڈیجیٹل فارنسک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، ملزم کی پوسٹ نے علیحدگی پسند خیالات کی حمایت کی، جس سے سماجی ہم آہنگی پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی وجئے نگر پولیس نے فوری کارروائی کی اور آئی ٹی ایکٹ اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔
پولیس انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اشتعال انگیز مواد نشر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے، مشکوک اکاو¿نٹس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ ایسے معاملات میں 'زیرو ٹالرنس' کی پالیسی اپنائی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ