نالی ڈھالنے کو لیکر دو فریقین میں تصادم، لڑائی کے بعد گولیاں چلیں، ایک زخمی
غازی آباد، 12 مارچ (ہ س)۔ وجے نگر تھانہ کے مرزا پور علاقے میں منگل کو نورانی مسجد کے قریب نالی کو ڈھالنے کو لے کر دو فریقین کے درمیان تنازعہ ہوا۔ جس کے بعد لڑائی اور فائرنگ ہوئی۔ اس کی وجہ سے گاوں میں افراتفری مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہن
واقعہ کی معلومات دیتے ہوئے اے سی پی۔


غازی آباد، 12 مارچ (ہ س)۔ وجے نگر تھانہ کے مرزا پور علاقے میں منگل کو نورانی مسجد کے قریب نالی کو ڈھالنے کو لے کر دو فریقین کے درمیان تنازعہ ہوا۔ جس کے بعد لڑائی اور فائرنگ ہوئی۔ اس کی وجہ سے گاوں میں افراتفری مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کسی طرح حالات کو قابو میں کیا۔ اس دوران ایک فریق کا امجد نامی نوجوان گولی کے چھرے لگے ہیں۔

اے سی پی رتیش ترپاٹھی نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کی ٹیم منگل کو آئی تھی اور نالی کی تعمیر کا کام چل رہا تھا۔ اس کے بعد دونوں طرف سے تقریباً 25-20 لوگ آئے جن میں ایک طرف علی جان اور دوسری طرف اسلم تھے اور ان کے درمیان نالی کی سمت کو لے کر جھگڑا ہو گیا۔ جس کے بعد لڑائی اور فائرنگ ہوئی۔ جس میں امجد نامی ایک شخص کے پیٹ میں چھرا لگا ہے۔ جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

اس پورے واقعہ میں شامل تمام لوگوں کی شناخت کی جارہی ہے۔ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ موقع پر امن برقرار ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande