سرکا پروجیکٹ میں کوئلہ اسمگلروں کی بدمعاشی، ہوم گارڈ کے جوان کی پٹائی کر موٹر سائیکل پر کوئلہ لے کر فرار ہوئے
رام گڑھ، 16 مارچ (ہ س)۔ رام گڑھ کے سرکا پروجیکٹ علاقے میں ایک بار پھر کوئلہ اسمگلروں کی بدمعاشی سامنے آئی ہے۔ اتوار کی دیر رات، کان میں کوئلہ چوری کرنے پہنچے اسمگلروں کو روکنا وہاں تعینات سیکورٹی اہلکاروں کوبھاری پڑ گیا۔ تقریباً 40-50 مرد و خواتین
JH-COAL-THIEVES-BEAT-GUARD


رام گڑھ، 16 مارچ (ہ س)۔ رام گڑھ کے سرکا پروجیکٹ علاقے میں ایک بار پھر کوئلہ اسمگلروں کی بدمعاشی سامنے آئی ہے۔ اتوار کی دیر رات، کان میں کوئلہ چوری کرنے پہنچے اسمگلروں کو روکنا وہاں تعینات سیکورٹی اہلکاروں کوبھاری پڑ گیا۔ تقریباً 40-50 مرد و خواتین نے کان کی حفاظت کے لیے تعینات ہوم گارڈ اہلکاروں کو بے دردی سے مارا پیٹا اور کوئلہ بائک پر لاد کر فرار ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق, اتوار کی دیر رات سرکا پروجیکٹ کان میں چار سیکورٹی گارڈ ڈیوٹی پر تھے۔ان میں سے کچھ سیکورٹی اہلکار بیریکیڈ پر تھے، جب کہ دوسرے اندر نگرانی کر رہے تھے۔ اس دوران، تقریباً 40-50 مرد و خواتین کان کے احاطے میں داخل ہوئے۔ ان کے ساتھ کچھ لوگ موٹرسائیکلوں پر بھی سوار تھے، یہ سب کوئلہ چوری کرنے کی نیت سے کان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

جب کان پر تعینات ہوم گارڈ کے ایک سپاہی سشیل کمار رام نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو وہ سب متحد ہو گئے اور ان کے خلاف جارحانہ ہو گئے۔ الزام ہے کہ اسمگلروں نے سپاہی کو گھیر لیا اوران کے ہی ڈنڈوں سے بے دردی سے پیٹا۔یہی نہیں، کوئلہ چوروں نے بھی پتھراو¿ کیا جس سے سپاہی زخمی ہوگیا۔

واردات کے بعد اسمگلر کوئلہ اپنی بائک پر لاد کر موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی ہوم گارڈ سپاہی سشیل کمار رام پیر کو رام گڑھ پولیس اسٹیشن پہنچے اور پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔

اس سلسلے میں رام گڑھ پولیس اسٹیشن کے انچارج نوین پرکاش پانڈے نے بتایا کہ ہوم گارڈ جوان کے بیان کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ متاثرہ نے کچھ ملزمان کے نام اور پتے بھی فراہم کیے ہیں۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande