
کیمور،15مارچ(ہ س)۔ بہار کے کیمور میں ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ جرائم پیشہ نے اہلیہ کے سامنے شوہرپر اندھا دھنگ فائرنگ کر دی ۔ یہ واقعہ ضلع کے کڑھنی تھانہ علاقے کے تحت مہیلا گاؤں میں پیش آیا۔ دن یہاڑے فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ متوفی کی شناخت وشنو کانت مشرا (55) کے طور پر کی گئی ہے۔
مقامی گاؤں والوں نے بتایا کہ وشنو کانت مشرا کو تین گولیاں ماری گئیںْ ایک گال میں، ایک سینے میں اور ایک پیٹھ میں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متوفی اپنی بیوی کو اس کے والدین کے گھر بھیجنے کے لیے آٹو رکشہ میں سوار ہو رہا تھا۔ اس کے والد کا حال ہی میں انتقال ہوا تھا، اس لیے وہ اسے وہاں بھیج رہے تھے۔
اسے اس وقت گولی ماری گئی جب وہ آٹو رکشا میں سوار ہو رہے تھے۔ ملزمین ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ فائرنگ ایک سازش کا حصہ ہے۔ اس نے قتل کا الزام اسی گاؤں کے رہنے والے امیت کمار دوبے پر لگایا ہے۔ انہوں نے پولیس سے اس معاملے میں فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
موہنیا کے ایس ڈی پی او پردیپ کمار نے بتایا کہ وشنو کانت مشرا کو کڑھنی تھانہ علاقہ کے مہیلا گاؤں میں امیت کمار دوبے نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔حالانکہ قتل کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس ملزمین کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan