
نئی دہلی، 15 مارچ (ہ س)۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ (این ڈی آر) کی ٹیم نے پالم گاو¿ں کے ایک ہوٹل میں ڈکیتی اور توڑ پھوڑ کے سلسلے میں ایک مفرور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ مشتبہ شخص کی شناخت مہیش عرف گنجا (26) کے طور پر کی گئی ہے جو پالم کے راج نگر علاقہ کا رہنے والا ہے۔ پولیس نے اسے 13 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔
پنکج کمار، ڈپٹی کمشنر آف پولیس، کرائم برانچ نے اتوار کو بتایا کہ 29 ستمبر 2025 کو پالم گاو¿ں پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا تھا۔ شکایت کنندہ نے بتایا کہ 28 ستمبر کی رات تقریباً پانچ سے چھ نقاب پوش بدمعاش لوہے کی سلاخوں کے ساتھ اس کے ہوٹل میں داخل ہوئے۔ ملزمان نے ہوٹل کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے، فرنیچر اور دیگر سامان کی توڑ پھوڑ کی اور عملے کو زدوکوب کیا۔ اس کے بعد بدمعاشوں نے ہوٹل کے کاو¿نٹر سے تقریباً دو لاکھ روپے لوٹ لیے اور فرار ہو گئے۔ واقعے کے دوران ہوٹل کا ملازم پریانشو زخمی ہوگیا اور اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ شرپسندوں نے ہوٹل کے سی سی ٹی وی کیمروں سے ڈی وی آر بھی چھین لیا۔ تحقیقات کے دوران، مقامی پولیس نے پہلے ہی پانچ ملزمان کو گرفتار کیا تھا: ہریتک، محمد لڑکا، پرکاش عرف چنو، راکیش، اور محمد ابرار، جبکہ مہیش عرف گنجا واقعہ کے بعد سے مفرور تھا۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق کرائم برانچ کی ٹیم مسلسل اس کی تلاش کر رہی تھی۔ اے سی پی امیش برتھوال کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ تکنیکی نگرانی اور مخبروں کے ذریعے ملزم کی سرگرمیوں پر نظر رکھی گئی۔ اسی دوران 13 مارچ کو اطلاع ملی کہ ملزم سروجنی نگر علاقہ میں آنے والا ہے۔ پولیس ٹیم نے وہاں جال بچھا دیا، لیکن وہ نہیں پہنچا۔ بعد میں اطلاع ملی کہ وہ اپنے والدین سے ملنے پالم گاو¿ں کا سفر کر سکتا ہے۔ اس کے بعد ٹیم نے وہاں نگرانی بڑھا دی اور آخر کار اسے پالم کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔
دوران تفتیش ملزم نے ڈکیتی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے اسے بی این ایس ایس کی دفعہ 35(3) کے تحت گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے آٹھویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے اور اس سے قبل نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔ بعد میں وہ ریپیڈو موٹر سائیکل سوار بن گیا اور اس دوران مقامی مجرموں کے ساتھ رابطے میں آیا اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہوگیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی