رائیڈ بک کرکے گھر سے نکلی خاتون کے ساتھ بائک رائیڈر نے کی چھیڑ خانی، ملزم گرفتار
نئی دہلی، 14 مارچ (ہ س)۔ روہنی ضلع کے کے این کارٹجو مارگ پولیس اسٹیشن علاقے میں ایپ پر مبنی بائیک رائیڈ کے دوران ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ شکایت کے بعد پولیس نے ملزم سوار کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق،
KNK-Marg-molestation-


نئی دہلی، 14 مارچ (ہ س)۔ روہنی ضلع کے کے این کارٹجو مارگ پولیس اسٹیشن علاقے میں ایپ پر مبنی بائیک رائیڈ کے دوران ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ شکایت کے بعد پولیس نے ملزم سوار کو گرفتار کرلیا ہے ۔

پولیس کے مطابق، 12 مارچ کو ایک خاتون نے ایک ایپ کے ذریعے اپنے گھر سے پیتم پورہ کے ایم پی بلاک مارکیٹ تک بائیک رائیڈ کی بکنگ کی۔ دوپہر کے قریب 1:48 بجے، متاثرہ لڑکی اپنی منزل کی طرف موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہی تھی ۔اس نے الزام عائد کیا کہ سیکٹر 13 ڈیوائڈنگ روڈ، کے این کارٹجو مارگ کے قریب پہنچتے ہی تو بائیک ڈرائیور نے خاتون کے نازیبا حرکتیں شروع کر دیں۔

خاتون نے احتجاج کیا تو آواز اٹھانے پر ملزم نے اسے دھمکیاں دیں۔ اس کے بعد ملزم نے خاتون کو پیتم پورہ کے ایف یو بلاک کے قریب چھوڑ دیا اور وہاں سے چلا گیا۔ خاتون کی شکایت موصول ہونے کے بعد کے این کارٹجو پولیس اسٹیشن نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے 14 مارچ کو متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

تفتیش کے دوران پولیس نے بادلی گاو¿ں کے رہنے والے ملزم سچن (34) کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزم گزشتہ ایک سال سے کمپنی ایپ کے ذریعے بائیک رائیڈر کا کام کر رہا تھا۔ وہ دسویں جماعت پاس ہے۔ تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اسے 2011 میںبادلی تھانے میں درج جہیز قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande