موبائل کا پاس ورڈ نہ بتانے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا
آگرہ، 14 مارچ (ہ س)۔ اتر پردیش کے آگرہ ضلع کی کوتوالی تھانہ کے علاقے میں جمعہ کی دیر رات ایک چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی کو اس لیے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا کیونکہ اس نے ا سے موبائل فون کا پاس ورڈنہیں بتایا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر ک
AGRA-BEATEN-TO-DEATH


آگرہ، 14 مارچ (ہ س)۔ اتر پردیش کے آگرہ ضلع کی کوتوالی تھانہ کے علاقے میں جمعہ کی دیر رات ایک چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی کو اس لیے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا کیونکہ اس نے ا سے موبائل فون کا پاس ورڈنہیں بتایا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

کوتوال بھانو پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ پونم شرما اپنے دو بیٹوں کے ساتھ ٹیلا مائی تھان میں رہتی ہیں۔ پونم شرما آگرہ کے باغ مظفرخان میں ایک پرائیویٹ اسپتال میں بطور نرس کام کرتی ہیں۔ پونم شرما نے بتایا کہ جمعہ کی رات 12 بجے کے بعد ان کے بیٹے گورو (30) اور آکاش (26) رات کے کھانے کے بعد اپنے کمروں میں چلے گئے۔ چھوٹے بھائی آکاش نے گورو سے اس کا موبائل فون مانگا اور کہا کہ اسےجیجاکو فون کرنا ہے۔

گورو نے موبائل دے دیا، لیکن موبائل کا پاس ورڈنہیں بتایا۔اس کو لے کر دونوں میں جھگڑا شروع ہوگیا۔ آکاش نے گورو کے سر پر ایل ای ڈی اٹھا کر مار دی ۔ اس سے گورہ زخمی ہو گیا۔بیچ بچاو کرنے آئی ماں پونم شرما کو بھی آکاش نے نیچے دھکیل دیا۔ ان کی چیخیں سن کر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی گورو کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران پڑوسیوں نے انکشاف کیا کہ آکاش تقریباً چھ ماہ قبل ممبئی سے کام چھوڑ کر گھر واپس آگیا ہے ۔ وہ شرابی ہے اور اکثر اپنی ماں کے ساتھ جائیداد کی تقسیم پر بات کرتا تھا، جس کی گورو مخالفت کر تا تھا۔ پونم کے شوہر کا چھ ماہ قبل انتقال ہو گیا تھا۔ کوتوال نے بتایا کہ اس معاملے میں شکایت ملنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم آکاش کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande