کپل سانگوان عرف نندو گینگ کا شارپ شوٹر گرفتار
نئی دہلی، 14 مارچ (ہ س)۔ دوارکا ضلع کے اسپیشل اسٹاف نے بدنام زمانہ کپل سانگوان عرف نندو گینگ کے ایک شارپ شوٹر کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت 26 سالہ لکی عرف بھوانی کے طور پر ہوئی ہے جو کہبنیادی طور پر ہریانہ کے مہندر گڑھ ضلع کا رہنے والا ہے
Dwarka-Police-Arrest-Sharp-Sho


نئی دہلی، 14 مارچ (ہ س)۔ دوارکا ضلع کے اسپیشل اسٹاف نے بدنام زمانہ کپل سانگوان عرف نندو گینگ کے ایک شارپ شوٹر کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت 26 سالہ لکی عرف بھوانی کے طور پر ہوئی ہے جو کہبنیادی طور پر ہریانہ کے مہندر گڑھ ضلع کا رہنے والا ہے۔

دوارکا ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس کشل پال سنگھ نے ہفتہ کے روز کہا کہ ملزم لکی مقدموں کی سماعت سے مسلسل مفرور چل رہا تھا۔ دوارکا عدالت نے اسے مفرور قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔ لکی ایک عادی مجرم ہے۔

پوچھ گچھ کے دوران اس نے انکشاف کیا کہ وہ پون سہراوت کے ذریعے نندو گینگ سے رابطے میں آیا تھا۔ 2021 میں، کپل سانگوان کے کہنے پر، اس نے دہلی کے اجوا گاو¿ں میں دن دیہاڑے ایک حریف گینگ کے رکن منوج کو گولی مار کر ہلاک کر دیاتھا۔ اس کے علاوہ ، اس نے بجواسن کے علاقے میں رنگداری وصول کرنے کے لیے فائرنگ کی تھی اور اس کی گرفتاری کے لیے گئی پولیس ٹیم پر بھی فائرنگ کی تھی ۔ اس کے خلاف دہلی، ہریانہ اور راجستھان میں قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے کل آٹھ سنگین مقدمات درج ہیں۔

جیل سے رہا ہوتے ہی وہ دوبارہ گینگ سے رابطے قائم کرنے میں مصروف تھا

پولیس کے مطابق دسمبر 2025 میں راجستھان کی جے پور جیل سے رہا ہونے کے بعد لکی پیسوں کے لیے پھر سے گینگ کا رخ کیا۔ اس نے امبالہ جیل میں اپنے ساتھی دھرمیندر رانا سے بھی ملاقات کی اور کپل سانگوان سے دوبارہ رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ تاہم، 11 مارچ کو، ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی کہ وہ اپنے گاو¿ں میں چھپا ہوا ہے۔ درست معلومات کی بنیاد پر پولیس نے ہریانہ پولیس کے ساتھ مل کر گاو¿ں میں چھاپہ مارا اور اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزم کو عدالت میں پیش کرکے واپس جیل بھیج دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande